آگسٹا۔ (یو این آئی )پہلے نمبر ایک گولفر امریکہ کے ٹائگر ووڈس نے زبردست واپسی کرتے ہوئے 11 سال کے طویل وقفے کے بعد اپنا پہلا اور کیریئر کا کل پانچواں ماسٹرز ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کی ہے ۔43 سال کے ووڈس کئی برسوں سے پیٹھ کی چوٹ کا شکار رہے تھے جس کی وجہ سے کئی بار ان کی سرجری ہو چکی ہے ، ایسے میں ایک وقت ان کے کیریئر پر قدغن لگتا دکھ رہا تھا۔ اگرچہ گولف کی تاریخ میں حیرت انگیز واپسی کرتے ہوئے انہوں نے اپنے کیریئر کا 15 واں میجر خطاب جیت 11 برس کی خطابی خشک سالی کو ختم کر دیا ہے ۔
ووڈس نے آخری بار 2008 میں یو ایس اوپن کے طور پر میجر خطاب جیتا تھا۔ انہوں نے امریکی حریفوں کے درمیان فائنل راؤنڈ میں انڈر پار 70 کا اسکور کیا اور کل 13 انڈر 275 کے اسکور کے ساتھ ایک شاٹ سے جیت اور 20 لاکھ ڈالر کی زبردست انعامی رقم اپنے نام کر دوبارہ ‘گرین جیکٹ پہننے کا اعزاز حاصل کیا ۔آگسٹا نیشنل میں خطاب کی دوڑ میں تمام امریکی کھلاڑیوں کے درمیان رہی جس دنیا کے دوسرے نمبر کے ڈسٹن جانسن، تین بار کے میجر چمپئن بروکس کوئپکا اور شینڈر شفیلے کل 276 کے اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔دو سال پہلے واپس سنگین چوٹ کی وجہ سے ووڈس کا کریئر ختم ہونے کے دہانے پر تھا لیکن میجر خطاب کے بعد ایک بار پھر انہوں نے گولف میں اپنی بادشاہت کے اشارے دیئے ہیں۔ فتح کے بعد انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ میں خطاب کے کئی دعویدار تھے ، لیڈر پربہت سخت مقابلہ تھا اور سب بہت اچھا کھیل رہے تھے ۔ میرے لئے یہ آسان نہیں تھا اور اسی لیے میرے بال گر رہے ہیں۔ووڈس کے کیریئر کا یہ اوورآل پانچواں خطاب ہے جس کے ساتھ ہی انہوں نے گیری پلیئر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جنہوں نے کیریئر کے طویل وقفے میں میجر خطاب جیتا تھا۔ امریکی کھلاڑی نے اپنی جیت کے ساتھ ہی ہوا میں ہاتھ اٹھائے اور میجر خطاب جیت کا جشن منایا۔ ان کی جیت میں ان کے والد ارل، 10 سالہ بیٹا چارلی، بیٹی اور گرل فرینڈ ایریکا ہرمن بھی موجود تھیں۔سابق نمبر ایک کھلاڑی نے کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ بچے اب سمجھنے لگے ہیں کہ یہ کھیل میرے لئے کیا فرق پڑتا ہے ۔ اس سے پہلے تو انہیں لگتا تھا کہ اس کھیل نے مجھے کافی درد ہی دیا ہے ۔ میں نے کئی برسوں سے جدوجہد کر رہا ہوں۔ لیکن خوش قسمتی سے اب میں صحیح سمت میں آگے بڑھ رہا ہوں۔ میں نئی یادیں بنا رہا ہوں اور یہ جیت میرے لئے بہت خاص ہے ۔43 سال کی عمر میں ووڈس دوسرے سب سے عمر دراز میجر خطاب فاتح بھی بن گئے ہیں۔ ان سے آگے اس معاملے میں جیک نکولس ہیں۔ نکولس آل ٹائم ریکارڈ میں بھی ووڈس سے تین خطاب آگے ہیں۔ ووڈس کی یہ پی جی ای ٹور میں 81 ویں فتح تھی اور وہ سیم ا سنیڈ کو کیریئر ریکارڈ کے معاملے میں پیچھے چھوڑنے سے ایک خطاب دور ہیں۔
Continue Reading
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی