Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

ہر حال میں جیت کے لیے پنجاب راجستھان میں مقابلہ
موہالی۔(یو این آئی )انڈین پریمیئر لیگ میں اچھی شروعات کے باوجود پچھڑ ی کنگز الیون پنجاب اپنے گھریلو میدان پر منگل کو راجستھان رائلس کی میزبانی کرے گی جس کی گاڑی بھی پٹری سے اترتی نظر آرہی ہے اور ٹورنامنٹ کے اہم موڑ پر اب دونوں ہی ٹیمیں ہر حال میں جیت کے لئے دم لگائیں گی۔

موہالی کے آئی ایس بندرا اسٹیڈیم میں پنجاب کے لئے گھریلو میدان پر واپسی کا اچھا موقع رہے گا جو رائل چیلنجرز بنگلور سے پچھلا میچ آٹھ وکٹ سے ہار چکی ہے ۔ راجستھان نے اگرچہ گزشتہ میچ میں ممبئی انڈینس کو اسی کے میدان پر چار وکٹ سے شکست دی تھی اور اس اعتماد کے ساتھ وہ موہالی میں بھی الٹ پھیر کرنا چاہے گی۔پنجاب کی ٹیم ٹیبل میں آٹھ میچوں میں چار جیت اور چار ہارنے کے بعد پانچویں نمبر پر ہے جبکہ راجستھان کی حالت اور بھی خراب ہے جس نے اب تک سات میچوں میں دو جیتے اور پانچ ہارے ہیں۔ وہ آٹھ ٹیموں میں ساتویں نمبر پر ہے اور فی الحال ٹورنامنٹ میں اس کے لئے باقی بچا ہر میچ جیتنا ضروری ہو گیا ہے ۔راجستھان کے جوس بٹلر ایک بار پھر اہم ہوں گے جنہوں نے گزشتہ میچ میں 89 رنز کی بہترین اننگز کھیل کر اکیلے دم پر ٹیم کو جیت دلائی تھی جبکہ کپتان اجنکیا رہانے بھی ان کے ساتھ اچھی شراکت کر ٹیم کو مضبوطی دے سکتے ہیں۔ سنجو سیمسن، آسٹریلیا کی عالمی کپ ٹیم میں جگہ بنانے والے اسٹیون اسمتھ ٹیم کے دیگر سرکردہ بلے باز ہیں۔اگرچہ اسمتھ کی کارکردگی اب تک بلے سے تسلی بخش نہیں رہی ہے ۔ اسمتھ نے 7 میچوں میں اب تک 186 رنز بنائے ہیں جس میں ایک ہی نصف سنچری لگائی ہے لیکن امید کی جا سکتی ہے کہ وہ عالمی کپ ٹیم میں شامل کئے جانے کا جشن پنجاب کے خلاف بہتر اننگز سے منائیں گے ۔دوسری طرف پنجاب کی ٹیم بولنگ میں کمزور نظر آرہی ہے جسے گزشتہ میچ میں بنگلور کے بلے بازوں نے کافی پریشان کیا تھا۔ اگرچہ اپنے گھریلو میدان پر اچھا ریکارڈ رکھنے والے ٹیم کے کپتان روی چندرن اشون اگلے میچ میں کچھ ایک تبدیلی کر سکتے ہیں۔ بلے بازی کے شعبہ میں ٹیم کے کیریبین کھلاڑی کرس گیل اور لوکیش راہل پر نگاہیں رہیں گی جن کی اب تک فارم اچھی رہی ہے ۔ راہل نے 8 میچوں میں 335 رن بنائے ہیں جبکہ گیل 7 میچوں میں 322 رنز کے ساتھ دوسرے بڑے اسکورر ہیں۔