Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

MELBOURNE, AUSTRALIA - JANUARY 15: David Warner of Australia looks on during game two of the One Day International series between Australia and Pakistan at Melbourne Cricket Ground on January 15, 2017 in Melbourne, Australia. (Photo by Robert Prezioso - CA/Cricket Australia/Getty Images)

اسمتھ -وارنر کو آسٹریلوی عالمی کپ ٹیم میں جگہ

میلبورن۔(یو این آئی )سرخیوں میں چھائے بال ٹیمپرنگ کیس میں ایک سال کی معطلی کا سامنا کرچکے اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو آسٹریلیا کی 15 رکنی ورلڈ کپ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔کرکٹ آسٹریلیا (سی اے ) نے پیر کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے لئے اپنی ٹیم کا اعلان کر دیا جس میں سابق کپتان اسمتھ اور نائب کپتان وارنر جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ پیٹر ھیڈاسکومب اور جوش ہیزل وڈ جیسے کھلاڑیوں کو باہر رکھا گیا ہے ۔ اسمتھ اور وارنر پر گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے دورے میں کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں گیند کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام لگا تھا جس کے لئے دونوں کو ایک ایک سال کے لئے معطل کیا گیا تھا۔ دونوں ہی کھلاڑیوں کی معطلی اسی سال ختم ہوئی ہے اور وہ فی الحال انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی اپنی فرنچائزیز کیلئے کھیل رہے ہیں۔

 

دونوں کھلاڑیوں کو سی اے کے سال 2019-2020 کے مرکزی معاہدے میں شامل کیا گیا ہے ۔ معطلی کے بعد سے ان کے لیے یہ پہلا موقع ہو گا جب وہ بین الاقوامی کرکٹ میں کھیلنے اتریں گے ۔ انگلینڈ اینڈ ویلز میں 30 مئی سے شروع ہونے والے عالمی کپ میں آسٹریلوی ٹیم اپنی مہم کا آغاز برسٹل میں افغانستان کے خلاف کرے گی۔اس سے پہلے آسٹریلوی ٹیم برسبین میں نیوزی لینڈ کے ساتھ تین ون ڈے میچوں میں کھیلے گی اور انگلینڈ میں اہم ٹورنامنٹ سے پہلے کچھ پریکٹس میچوں میں بھی حصہ لے گی۔ وارنر ہندستان میں آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں فی الحال اپنی ٹیم سنرائزرس حیدرآباد کے لیے کھیل رہے ہیں جبکہ اسمتھ راجستھان رائلس کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔آسٹریلیا کی کپتانی کا ذمہ ایرون فنچ کو تفویض کیا گیا ہے ۔ مشیل اسٹارک کو پانچ تیز گیند بازوں کے گروپ میں جگہ دی گئی ہے جبکہ انہوں نے آسٹریلیا کے آخری 13 ون ڈے میچوں میں حصہ نہیں لیا ہے ۔ ہیزل وڈ کو ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے جو جنوری میں ہی پیٹھ کی چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں۔سلیکشن کمیٹی نے پیٹ کمنز اور جوئے رچرڈسن کو ٹیم میں شامل کیا ہے جو کندھے کی چوٹ کے بعد واپس آ ئیں گے ۔ چیف سلیکٹر ٹریور ھوس نے حالانکہ کہا کہ اسٹارک اور رچرڈسن کو فٹنس کے بنیاد پر ہی جگہ ملے گی۔ آئی سی سی کی اجازت سے کوئی بھی ٹیم 23 مئی تک اپنی ٹیموں میں ردوبدل کر سکتی ہیں۔ھیڈاسکومب کی ٹیم سے غیر موجودگی کا مطلب ہے کہ ٹاپ آرڈر میں بلے بازوں کی ایک بڑی تعداد رہے گی۔ کپتان فنچ نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ ھیڈاسکومب کافی مایوس ہوں گے ۔ ہم نے کئی مشکل فیصلے کئے ہیں اور کچھ کھلاڑیوں کو لے کر ہمیں ایسے فیصلے لینے پڑے اور بدقسمتی سے ھیڈاسکومب ان میں سے ایک ہیں۔لیکن موجودہ ٹیم میں تمام کھلاڑی مضبوط ہیں اور یہ ایک اچھی ٹیم ہے ۔ 15 رکنی ٹیم میں اسمتھ اور وارنر کو شامل کرنے کو لے کر ہی سب سے زیادہ قیاس آرائی لگائی جا رہی تھیں جن کی پابندی گذشتہ ماہ ہی ختم ہوئی ہے ۔ پابندی ختم ہونے کے بعد یہ دونوں کھلاڑی آسٹریلیا کے پاکستان کے محدود اوور کے دورے کے لیے بھی دستیاب تھے لیکن سلیکٹرز نے انہیں آخری الیون میں جگہ نہیں دی۔ اگرچہ دونوں کھلاڑی بین کے دوران ملکی اور لیگ کرکٹ میں مسلسل کھیلتے رہے تھے ۔گزشتہ چمپئن آسٹریلیائی ٹیم ریکارڈ چھٹی بار پھر خطاب کی غالب دعویداروں میں سے ایک ہے جس نے ہندستان اور پاکستان کے خلاف گھریلو سیریز میں مسلسل آٹھ ون ڈے جیتے ہیں۔ چیف سلیکٹر نے کہاکہ ہم اپنی ون ڈے ٹیم سے بہت خوش ہیں، گزشتہ چھ ماہ میں اس ٹیم نے جس طرح کا مظاہرہ کیا ہے اور ہندستان اور پاکستان میں سریز جیتی ہے اس سے یہ مراد ہے کہ یہ ورلڈ کپ میں کس مضبوطی کے ساتھ اترے گی۔ انہوں نے کہاکہ اسمتھ اور وارنر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اور یہ دونوں ہی عالمی معیار کرکٹر ہیں۔ یہ دونوں آئی پی ایل میں کھیل رہے ہیں اور ان کی موجودہ فارم دیکھ کر ہمیں اطمینان ہو رہا ہے ۔ اسمتھ اور وارنر کے بین کے دوران کپتان فنچ اور عثمان خواجہ اوپننگ کے دو ماہر کھلاڑی بن گئے تھے لیکن اب کوچ لینگر کو دیکھنا ہو گا کہ وہ عالمی کپ میں سلامی بلے باز وارنر کو موقع دیتے ہیں یا موجودہ جوڑی کو ہی اتارتے ہیں۔مڈل آرڈر میں ٹیم کے پاس ا سمتھ، گلین میکسویل اور آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس ہیں۔ سلیکٹرز نے دو اسپنروں ایڈم زمپا اور ناتھن لیون اور پانچ تیز گیند بازوں کو موقع دیا ہے ۔ٹیم اس طرح ہے :ایرون فنچ (کپتان)، عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، اسٹیون اسمتھ، شان مارش، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس ،ا یلیکس کیری، پیٹ کمنز، مشیل اسٹارک، جوئے رچرڈسن، ناتھن کولٹر نائل ، جیسن بھرنڈرف، ناتھن لیون، ایڈم زمپا۔