Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

سی ایس ٹی اسٹیشن کے قریب فٹ اوور برج کا حصہ گرا

2خواتین سمیت 5کی موت، 34زخمی، متعدد افراد ملبے میں دبے

 

ممبئی۔ سی ایس ٹی چھتر پتی شیواجی اسٹیشن (سی ایس ٹی) کے قریب ایک فٹ اوور برج کا بڑا حصہ آج شام گر گیا جسکی زد میں آکر 3افراد کی موت ہو گئی جبکہ 34دیگر لوگوںکے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ کئی راہگیروں کے ملبے میں ابھی بھی دبے ہونے کی خبر ہے۔راحت اور بچائو کا کام جاری ہے۔
ممبئی پولیس کے مطابق مذکورہ فٹ اوور برج سی ایس ایم ٹی کے پلیٹ فارم نمبر ایک شمالی سرے کو بی ٹی لین سے جوڑتا ہے۔ حادثہ کی وجہ سے ٹریفک متاثر ہوا ہے۔ سڑک پر کھڑی ہوئی کئی گاڑیاں بھی ملبے کی زد میں آگئیں۔ زخمیوں کو قرب و جوار کے اسپتالوں میں بھرتی کیا گیا ہے جہاں انکا علاج جاری ہے۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ برج بی ایم سی کے دفتر سے نصف کلومیٹر پر واقع ہے۔

تائمس آف انڈیا کی عمارت کے علاوہ برج کے قریب پولیس کا ہیڈکوارٹر اور سی ایم اے اسپتال بھی ہیں۔ شام کے وقت اس علاقہ میں کافی بھیڑ رہتی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل29 ستمبر 2017کو ممبئی کے پریل علاقہ میں ایلفنسٹن ریلوے اسٹیشن پر تعمیر فٹ اوور برج گر گیا تھا ۔ اس حادثہ میں 23ہلاک ہو گئے تھے۔ مہلوکین میں 8خواتین بھی شامل تھیں۔اس وقت بارش سے بچنے کے لئے برج پر کافی لوگ جمع ہو گئے تھے ۔ پولیس کے مطابق حادثہ کا سبب بھی یہی تھا۔

http://www.kaumikhabrein.com