Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

چھوٹی پارٹیوں نے مقابلہ کیلئے کمر کسی

اسد الدین اویسی میں لڑسکتے ہیں یوپی سے

لکھنؤ۔ (نامہ نگار)اترپردیش کے لوک سبھا انتخاب کیلئے چھوٹی پارٹیوں نے اپنی تیاری تیز کر دی ہے۔ پہلے مرحلہ کے انتخابی عمل بس چار دنوں بعد شروع ہونے والا ہے۔ ایسے میں ان چھوٹی پارٹیوں کی اب تک کی تیاری کا جائزہ لیا گیا۔ایک نئے منظرنامہ کے مطابق مشہور ممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین نے پہلی بار یوپی کے لوک سبھا انتخاب میں اترنے کی تیاری کی ہے۔ اتنا ہی نہیں پارٹی کی یوپی یونٹ نے سنبھل ، مرادآباد، فیروزآباد اور علی گڑھ میں سے کسی ایک لوک سبھا سیٹ پر اپنے قومی صدر اویسی کو انتخاب لڑنے کی دعوت دی ہے۔

حیدر آباد سے ایم پی اویسی نے اس سے انکار نہیں کیا ہے۔پارٹی کے ریاستی صدر محمد شوت نے بتایا کہ یوپی یونٹ نے قومی صدر کو مغربی یوپی کی چار میں سے سی ایک لوک سبھا سیٹ پر اترنے کی دعوت بھی دی ہے۔
وہیںڈاکٹر ایوب کی پیس پارٹی ابھی ایس پی۔ بی ایس پی اتحاد یا کانگریس کے ساتھ اتحاد کا انتظار کررہی ہے۔ ڈاکٹڑ ایوب نے بتایا کہ دس لوک سبھا سیٹوں پر بات چیت چل رہی ہے۔ اگر بات چیت نہیں بنی تو انکانیشنل پروگریسیو الائنس ریاست کی زیادہ تر سیٹوں پر امیدوار اتارے گا۔مولانا عامر رشیدی کی قیادت والی راشٹریہ علما کونسل بھی انتخابی میدان میں اترنے کی تیاری میں ہے۔ یہ پارٹی ریاست کی کتنی لوک سبھا سیٹوں پر لڑے گی ۔ اس پر انہوں نے ابھی صاف نہیں کیا ہے۔ اتنا ضرور کہا ہے کہ گزشتہ انتخاب سے زیادہ سیٹوں پر لڑیں گے۔ لکھنؤ میں بھی امیدوار اتاریںگے۔