Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

اکشے- امائرہ کا نیا گانا کیا لوگے تم ریلیز
ممبئی (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور اداکارہ امائرہ دستور کا نیا گانا کیا لوگے تم ریلیز ہو گیا ہے۔اکشے کمار کا نیا گانا ‘کیا لوگے تم ریلیز ہوا ہے۔ اس ویڈیو میں اکشے کمار کے علاوہ امائرہ دستور بھی نظر آ رہی ہیں۔ اسے بی پراک نے گایا اور کمپوز کیا ہے جبکہ گانے کے بول جانی نے لکھے ہیں۔گانے کی کہانی کی بات کریں تو اکشے کمار ایک مڈل کلاس فیملی مین ہیں اورامائرہ ان کی بیوی ہیں۔

گانے کی کہانی فلیش بیک میں دکھائی گئی ہے۔ گانے کے آغاز میں ایک شوہر جسے اپنی بیوی کے دھوکے کا علم ہوجاتا ہے۔ جس کے بعد وہ اسے سب کے سامنے اپنی زندگی سے جانے کے لئے کہتا ہے۔جہاں امائرہ دوسرے شخص کے ساتھ میسج پر محبت بھری باتیں کرنے لگتی ہیں۔ اپنا فون لینے کے لئے جب اکشے واپس جاتے ہیں تو وہ اپنی بیوی کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیتے ہیں، لیکن بغیر کچھ کہے اکشے باہر جاتے ہیں اور یہاں سے گانے کے بول شروع ہوتے ہیں۔ اکشے کمار تمام مہمانوں کے سامنے اپنی بیوی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے گاتے ہیں، میری زندگی سے جانے کا کیا لوگے تم۔ اکشے اپنی بیوی سے تمام تعلقات ختم کر کے وہاں سے چلے جاتے ہیں۔دیسی میلوڈی اور عظیم دیانی پریزنٹ ‘کیا لوگے تم کو اروند کھیرا نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
شاہ رخ خان کی پٹھان بنگلادیش میں ریلیز، سینماں پر مداحوں کا رش
ممبئی / ڈھاکا۔ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کو دیکھنے کیلئے بنگلا دیش کے شہر ڈھاکا کے سینماں کے باہر رش لگ گیا۔ میگا بجٹ اور میگا کاسٹ بلاک بسٹر پٹھان ہندی سینما کی وہ پہلی فلم بن گئی ہے جو پچاس برس کے وقفے کے بعد بنگلادیش میں ریلیز ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کنگ خان کی فلم کی ریلیز سے بنگلادیش میں شاہ رخ خان کے مداح بہت پرجوش ہیں اور وہ ٹولیوں کی شکل میں سینما کا رخ کررہے ہیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایک مداح کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ ایک ہندی فلم بنگلا دیش میں ریلیز ہورہی ہے اور وہ پہلی مرتبہ شاہ رخ کو ایک بڑی اسکرین پر دیکھیں گے۔ایکشن سے بھرپور فلم نے اب تک پوری دنیا سے 1040 کروڑ تک بزنس کرکے ہندی سینما کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
جاسوسی تھرلر یش راج پروڈکشن ہاس کی چوتھی فلم ہے اور اسے 25 جنوری کو پوری دنیا میں ریلیز کیا گیا تھا۔