Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

کترینہ سے اچھی ملی تو دوسری کرلیں گے؟
صحافی کے سوال پر وکی کا دلچسپ ردعمل
ممبئی۔بالی وڈ اداکار اور کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل کا کہنا ہے کہ ان کا اور کترینہ کا جنم جنم کا ساتھ ہے۔میڈیا کے سوشل میڈیا پر وکی کوشل اور سارہ علی خان کی فلم ذرا ہٹ ذرا بچ کے کی ٹریلر ایونٹ تقریب کا ویڈیو کلپ شیئر کیا گیا ہے جس دوران ایک صحافی نے وکی سے سوال کیا کہ اگر کبھی کوئی اچھی لڑکی مل گئی تو کترینہ کو طلاق دے کر دوسری شادی کرلیں گے؟

 

صحافی کا سوال سن کر پہلے تو وکی اور سارہ علی خان اپنی ہنسی نہ روک پائے پھر صحافی کو گھورتے ہوئے یاد دلایا کہ مجھے شام میں گھر بھی جانا ہے، ایسے الٹے سیدھے سوال پوچھ رہے ہو، بچہ ہوں ابھی میں بڑا تو ہونے دیں۔بعد ازاں ہنستے ہوئے واضح کیا کہ میرا اور کترینہ کا جنم جنم کا ساتھ ہے۔
امیتابھ بچن ٹریفک کے سبب اجنبی سے لفٹ لے کر موٹرسائیکل پر سیٹ پہنچ گئے
ممبئی۔ممبئی کی ٹریفک سے تنگ امیتابھ بچن نے فلموں کے سین کو حقیقت بنا ڈالا اور ٹریفک میں پھنسنے کے بعد ایک اجنبی سے لفٹ لے لی۔امیتابھ بچن اتوار کے روز شوٹنگ کے سیٹ کے لیے نکلے تو راستے میں بدترین ٹریفک جام میں پھنس گئے جس کے بعد انہوں نے سڑک پر موٹرسائیکل پر بیٹھے ایک اجنبی شخص سے لفٹ مانگی اور پھر وہ کون ہوگا جو امیتابھ بچن کو لفٹ دینے سے انکار کرے گا؟مذکورہ شخص فورا اس پر آمادہ ہوگیا اور اس نے امیتابھ بچن کو وقت پر سیٹ پر پہنچا دیا۔بعدازاں سپر اسٹار نے اس شخص کے ساتھ لی گئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور کیپشن بھی لکھا۔اداکار نے لکھا ‘لفٹ کے لیے شکریہ دوست، میں آپ کو نہیں جانتا لیکن آپ کی وجہ سے میں کام کی جگہ وقت پر پہنچا۔امیتابھ بچن کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہے جس پر مداح دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔