لاہور۔ (یو این آئی ) پاکستان کی خاتون سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ آئی سی سی خواتین چمپئن شپ اور جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز دو ایک سے جیتنے والی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ۔
خواتین سلیکشن کمیٹی کی تشکیل کے بعد پہلی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے۔آف اسپنر صبا نذیر کی جگہ نئی اسپنر رامین شمیم کو شامل کیا گیا ہے جبکہ جنوری2014میں آخری بار پاکستان کی نمائندگی کرنے والی جویریہ روف کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔خواتین سلیکشن کمیٹی چیف عروج ممتاز نے کہا کہ انعم امین فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کرسکی ہیں اس لئے وہ ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ٹیم ویسٹ انڈیز کے بعد جنوبی افریقہ میں بھی اچھے نتائج دے گی۔
پاکستانی ٹیم :
بسمہ معروف(کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، ڈائنا بیگ، جویریہ ودود خان، جویریہ روف، ناہیدہ خان ، کائنات امتیاز، نشرا سندھو، ندا ڈار،رامین شمیم، ثنا ء میر،سدرہ امین، سدرا نواز (وکٹ کیپر) اور اومینہ سہیل۔ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں ناہیدہ خان کی جگہ ارم جاوید شامل ہوں گی۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی