Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

ووٹ کی طاقت سے بی جے پی کو اقتدار سے الگ کرناہے

دیوبند۔آر ایل ڈی صدر اور مظفرنگر سے مہا گٹھ بندھن کے امیدوار چودھری اجیت سنگھ نے کہا کہ اس مرتبہ غریب ، کسان، مزدور اپنے ووٹ کی طاقت کا احساس کراکر بی جے پی کو اقتدار سے ٹھوکر مارکر الگ کرنے کا کام کرے گا ۔اجیت سنگھ گزشتہ روز یہاں جی ٹی روڈ پرواقع قار ی راؤ ساجد کی رہائش گاہ پر مقامی اخبار نویسوں سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوںکہ اترپردیش میں بی جے پی کا صفایا یقینی ہے ، اس مرتبہ عوام وزیر اعظم نریندر مودی کے غرور کو ختم کرنے جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات جمہوریت کا مستقبل طے کریں گے، ملک کو بچانے کے لئے یہ انتخاب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قانون میں ووٹ کی جو طاقت دی گئی ہے اس کا استعمال کرکے بی جے پی کو اقتدار سے الگ کرنا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں موجودہ حکومت نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے ۔ چودھری اجیت سنگھ نے کہا کہ کسانوں کے ساتھ بڑے بڑے وعدے کئے گئے مگر انہیں کچھ نہیں دیا گیا ہے ۔ ریاست کی یوگی حکومت نے گنے کی قیمتوں میں ایک روپے کا بھی اضافہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پوری طرح سے کسان مخالف ہیں اور آج بھی پانچ ہزار کروڑ روپیہ شوگر فیکٹریوں پر کسانوں کا بقایا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں چودھری اجیت سنگھ نے کہا کہ گزشتہ پارلیمانی انتخاب میں بی جے پی نے مظفرنگر سے فرقہ وارانہ فساد کراکر اقتدار حاصل کیا تھا مگر اس مرتبہ مظفرنگر سے ہی بی جے پی کو ہراکر اقتدار ان سے چھینا جائے گا ۔ اس موقع پر راشٹریہ لوک دل کے جنرل سکریٹری جینت چودھری، سماج وادی پارٹی کے سابق ریاستی وزیر قاری رائو ساجد ، شمشاد ملک وغیرہ موجود رہے۔

 

http://www.kaumikhabrein.com