Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

15اپریل کو ہندستان کی عالمی کپ ٹیم کااعلان
نئی دہلی۔ (یو این آئی )آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے ہندستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان 15 اپریل کو ممبئی میں کیا جائے گا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز میں 30 مئی سے ورلڈ کپ منعقد ہونا ہے جس کے لئے ٹیمیں اعلان کرنے کی آخری تاریخ 23 اپریل ہے ۔

ہندستانی سلیکٹرز نے طے میعاد سے پہلے ہی ٹیم کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ کھلاڑی عالمی کپ کیلئے خود کو ذہنی طور پر تیار کر سکیں۔ ممبئی میں 15 اپریل کو ہونے والی میٹنگ میں ہندستانی کپتان وراٹ کوہلی بھی حصہ لے سکتے ہیں، اسی دن ممبئی میں آئی پی ایل کا رائل چیلنجرز بنگلور اور ممبئی انڈینس کے درمیان میچ ہونا ہے ۔ وراٹ بنگلور کے کپتان ہیں۔ہندستان نے آخری بار سال 2011 میں عالمی کپ جیتا تھا۔ ہندستانی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ایم ایس کے پرساد نے حال ہی میں اس بات کے اشارے دیے ہیں کہ سلیکشن کمیٹی نے قریب 20 کھلاڑیوں کو منتخب کر لیا ہے جس سے عالمی کپ کے لیے 15 رکنی ٹیم منتخب کی جائے گی۔
پرساد نے اشارہ دیئے تھے سلیکٹرز نے جن کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے آئی سی سی ٹورنامنٹ کے لیے ٹیم کا انتخاب انہی میں سے ہو گا لیکن آخری وقت میں بھی ٹیم میں ایک آدھ تبدیلی کی جا سکتی ہے ، اس کا اختیار رکھا گیا ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سلیکشن کمیٹی کے لیے انڈین پریمیئر لیگ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی معنی نہیں رکھتی ہے ۔ سلیکشن کمیٹی کے سربراہ نے کہاکہ ہم نے کسی کھلاڑی کو لے کر اپنا پہلے سے کوئی موقف نہیں بنایا ہے جنہیں عالمی کپ ٹیم میں ہونا چاہیے ۔ کمیٹی نے پہلے ہی 20 کھلاڑیوں کو منتخب کر لیا ہے جن میں سے ٹیم منتخب کی جائے گی۔ ہم آگے ان کھلاڑیوں کی فارم پرکھیں گے ۔
اس کے علاوہ کپتان وراٹ نے بھی موجودہ آئی پی ایل ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے صاف کیا تھا کہ ٹوئنٹی 20 لیگ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی عالمی کپ ٹیم میں جگہ بنانے کے لحاظ سے کوئی معیاری نہیں ہو گی کیونکہ انگلینڈ کے حالات بالکل مختلف ہونے والے ہیں۔ ہندستان نے اپنا آخری ورلڈ کپ 2011 میں جیتا تھا لیکن انگلینڈ میں ٹیم ایک بار پھر خطاب کی مضبوط دعویدار کے طور پر اترے گی۔ اگرچہ گزشتہ کافی وقت سے ٹیم کمبی نیشن کو لے کر سلیکٹرز میں کشمکش چل رہی ہے جبکہ کپتان وراٹ بھی مختلف سیریز میں مختلف کمبی نیشن کو لے کر تجربے کر چکے ہیں جن میں مڈل آرڈر میں چوتھے نمبر پر بلے باز کو لے کر صورتحال اب بھی صاف نہیں ہے ۔وراٹ نے آسٹریلیا کے ساتھ گزشتہ ماہ ہوئی گھریلو ون ڈے سیریز کے دوران بھی یہ بات دہرائی تھی کہ ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹرز کے دماغ میں یہ واضح ہونا چاہیے کہ انہیں عالمی کپ کے لیے کس طرح کی ٹیم چاہیے ۔
آسٹریلیا کے ساتھ ہندستانی ٹیم کی گھریلو میدان پر یہ ون ڈے سریز آئی سی سی ٹورنامنٹ سے پہلے آخری بین الاقوامی سریز بھی تھی جس میں وراٹ نے بھی کئی کمبی نیشن استعمال کئے تھے ، اس کے باوجود ہندستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-3 سے شکست کھانی پڑی تھی۔31 سالہ ا سٹار بلے باز نے سریز ہارنے کے بعد کہا تھا کہ اس ہار کے باوجود عالمی کپ ٹیم تقریبا طے ہے اور آخری وقت میں ایک آدھ تبدیلی ہی دیکھنے کو ملے گی۔ انہوں نے یہ بھی صاف کیا تھا کہ آئی پی ایل میں اگر چند ایک کھلاڑیوں کی کارکردگی تسلی بخش نہیں رہی تو اس کا مطلب یہ نہیں ہو گا کہ ان کے لیے عالمی کپ امکانات ختم ہو جائیں گے ۔ آئی پی ایل کی کارکردگی سے ٹیم کے انتخاب پر بات نہیں ہوئی ہے ۔اگرچہ مڈل آرڈر میں چوتھے نمبر پر انتخاب کافی دلچسپ ہونے والا ہے ۔آل راؤنڈر اور وراٹ کے پسندیدہ کھلاڑی ہردک پانڈیا کے علاوہ آل راؤنڈر وجے شنکر بھی سلیکٹرز کی پسند ہو سکتے ہیں جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں متاثر کیا تھا۔ اس کے علاوہ آل راؤنڈر رویندر جڈیجہ بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے ۔یہ دلچسپ ہے کہ 2017 چمپئنز ٹرافی کے بعد سے ٹیم مینجمنٹ نے چوتھے نمبر پر 11 بلے بازوں کو اتارا ہے جن میں امباٹي رائیڈو نے سب سے زیادہ میچ کھیلے ہیں۔ گزشتہ سال ونڈیز کے ساتھ گھریلو سیریز میں بھی رائیڈو کے اس نمبر پر کردار کو کپتان نے سراہا تھا۔ اگرچہ گزشتہ کافی عرصے سے رائیڈو کی فارم تسلی بخش نہیں ہے ۔اس کے علاوہ لوکیش راہل، وکٹ کیپر دنیش کارتک اور نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کچھ دوسرے دعویدار ہیں جو اس آرڈر کا ٹکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ پنت کلائی کے اسپنروں کے خلاف جارحانہ بلے باز ہیں۔ انہوں نے اب تک ٹیم کے لئے پانچ ون ڈے میچوں میں 23.25 کی اوسط سے 93 رن بنائے ہیں۔ وہیں ہندستان اے ٹیم کے کوچ راہل دراوڑ بھی ان سے کافی متاثر ہیں۔ٹیم انتخاب میں تیز گیند بازی پر بھی نگاہیں رہیں گی جن میں جسپریت بمراھ، محمد سمیع اور بھونیشور کمار تینوں مضبوط دعویدار سمجھے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پانڈیا بھی تیز آل راؤنڈر ہیں جو پارٹ ٹائم فاسٹ بولر کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔