ممبئی۔ (یو این آئی ) آئی پی ایل -12 میں جیت کے رتھ پر سوار مہندر سنگھ دھونی کے چنئی سپر کنگ کو روکنے کے لئے ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما کو بدھ کو ہونے والے میچ میں اپنا سب کچھ جھونکنا ہو گا ۔گزشتہ چمپئن چنئی نے اب تک اپنے تمام تینوں مقابلے جیتے ہیں اور وہ چھ پوائنٹس کے ساتھ لیگ کے پوائنٹس ٹیبل میں چوٹی پر ہے ۔ دوسری طرف ممبئی نے اب تک تین میچوں میں ایک جیتا ہے اور وہ صرف دو پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں چھٹے نمبر پر ہے ۔
دھونی کی ٹیم اپنے خطاب کی دفاعی مہم میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور اس بات کا ثبوت اس نے افتتاحی میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کو صرف 70 رنز پر ڈھیر کر کے دیا تھا۔ چنئی نے اس کے بعد دہلی کیپٹلس کو چھ وکٹ سے اور راجستھان رائلس کو آٹھ رنز سے شکست دی۔راجستھان کے خلاف دھونی نے ناقابل شکست 75 رنز کی زبردست اننگز کھیلی جس میں آخری اوور میں لگائے گئے تین چھکے شامل تھے ۔ دھونی نے اس کے بعد اپنے گیند بازوں کا بخوبی استعمال کرتے ہوئے راجستھان کو ہدف تک نہیں پہنچنے دیا۔ روہت کو اگر چنئی کا جیت کا سلسلہ روکنا ہے تو انہیں دھونی کی کپتانی چالوں کا جواب دینا ہو گا۔ممبئی کو اپنے پہلے میچ میں اپنے گھر میں 37 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ممبئی نے پھر نزدیکی مقابلے میں بنگلور کو چھ رنز سے شکست دی لیکن کنگز الیون پنجاب کے ہاتھوں اسے آٹھ وکٹ سے شکست کھانی پڑ گئی۔ممبئی کے لئے ویسے مشہور ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں سست شروعات کرتی ہے لیکن تال حاصل کرنے پر براہ راست پلے آف میں جاکر ہی دم لیتی ہے ۔ ممبئی نے گزشتہ چھ سال میں تین بار ٹائٹل جیتا ہے اور خطاب جیتنے کی صورت میں وہ چنئی کی برابری کرتی ہے ۔ چنئی بھی تین بار کی فاتح ہے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ پانچ مقابلوں میں سے چار ممبئی نے جیتے ۔ مجموعی طور پر دونوں کے درمیان 26 میچ کھیلے گئے جن میں سے 14 ممبئی نے جیتے ۔اس بار چنئی کا پلڑا بھاری لگتا ہے اور خاص طور پر دھونی شاندار فارم میں ہیں جنہوں نے راجستھان رائلس کے خلاف گزشتہ میچ میں 46 گیند میں 75 رن بنائے چنئي کے پاس بلے بازی میں گہرائی ہے اورا سپن بولنگ میں مختلف ورائٹی ہے جبکہ ممبئی کے پاس بہتر فاسٹ اٹیک ہے ۔ ممبئی کی ٹیم اپنے اوپنرز روہت اور جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے جبکہ باقی بلے بازوں کو کارکردگی میں بہتری کرنا ہوگی۔میزبان کے پاس ویسٹ انڈیز کے تیز گیند باز الجاري جوزف یا آل راؤنڈر بین کٹنگ کو خراب فارم سے پریشان رہے لست ملنگا کی جگہ اتارنے کا موقع ہے اسپن میں ممبئی کی ٹیم پیچھے ہے کیونکہ چنئی کے پاس ہربھجن جیسا تجربہ کار اسپنر ہے ۔ ان کے علاوہ جنوبی افریقہ کے عمران طاہر اور روندر جڈیجہ بھی اچھا مظاہرہ کر رہے ہیں۔یہ مقابلہ آئی پی ایل کی دو سب سے زیادہ کامیاب ٹیموں کے کپتانوں کا مقابلہ ہوگا اور جو ٹیم آخر تک خود پر کنٹرول رکھ پائے گی وہی میچ جیتے گی۔ دونوں ٹیموں کے پاس اچھے میچ فاتح کھلاڑی ہیں جو اپنے طور پر میچ جتا سکتے ہیں لیکن بہت کچھ دھونی اور روہت پر انحصار کرے گا۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی