Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

’جن کی آواز‘ کے عنوان سے کانگریس کا انتخابی منشور جاری

غریبوںکو 72 ہزار روپے اور 22 لاکھ سرکاری اسامیوں کا وعدہ،کسانوں کیلئے علیحدہ بجٹ اور خواتین کیلئے 33فیصد ریزرویشن کا بندوبست

نئی دہلی، (یو این آئی) گزشتہ انتخابات میں زبردست شکست سے ابھرنے کی کوششوں میں مصروف کانگریس نے اقتدار میں آنے پر غریبوں کے لئے کم از کم آمدنی منصوبہ شروع کرنے، روزگار کے لیے ترجیح دینے ، کسانوں کے لئے الگ بجٹ بنانے، تعلیم پر مجموعی گھریلو پیداوار کا چھ فیصد خرچ کرنے اور پر خواتین ریزرویشن بل فوری طور پر منظور کرنے کا وعدہ کیا۔’غربت پر وار، 72 ہزار‘ کے نعرے اور ‘ہم نبھائیں گے‘ کے وعدے کے ساتھ لوک سبھا انتخابات کے لئے جاری پارٹی کے انتخابی منشور میں سب سے غریب خاندانوں کو سالانہ 72000 روپے دینے اور 2030 تک ملک سے غربت کا نام و نشان مٹانے کی بات کہی گئی ہے ۔ ’جن کی آواز‘ نام سے جاری منشور میں خواتین کو بااختیار بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’انصاف‘ منصوبہ کے تحت فنڈ ممکن حد تک عورت کے اکاؤنٹ میں ڈالا جائے گا۔ کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے یہاں پارٹی کےسینئر پارٹی رہنماؤں کی موجودگی میں منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منشور جاری کیا۔مودی حکومت کے خلاف بے روزگاری اور کسانوں کو بنیادی مسئلہ بنانے والی کانگریس نے موجودہ ملازمتوں کی حفاظت اور نئی ملازمت پیدا کرنے کو اولین ترجیح دینے کا وعدہ کیا ہے۔ اس نے مرکزی حکومت کے انٹرپرائزز، عدلیہ اور پارلیمنٹ کے خالی چار لاکھ عہدوں کو اگلے سال مارچ تک بھرنے، مختلف اداروں میں خالی قریب 20 لاکھ عہدوں کو ترجیحی بنیاد پر بھرنے، چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں اور نئی یونٹس کے قیام کو فروغ دینےکا عہدکیا ہے۔ منریگا کے تحت ہر سال 100 دن کے روزگار کو بڑھاکر 150 دن تک کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔پارٹی نے کسانوں کی حالت بہتر کرنے کے لئے ملک بھر میں زرعی قرض معاف کرنے اور زراعت کے شعبے کو خصوصی اہمیت دینے کے لئے ملک کے لئے علیحدہ کسان بجٹ کا اعلان کیا ہے۔ اس نے کہا کہ وہ صرف قرض کی معافی کرکے ہی اپنی ذمہ داری مبرا نہیں ہوگی بلکہ مناسب قیمت ، زرعی لاگت کم کرکے اور قرض کی سہولیات کے ذریعے قرض سے آزادی کی طرف لے جائے گی ۔ پارٹی نے موجودہ زرعی فصل انشورنس کو ناکام بتاتے ہوئے اسے پوری طرح بدلنے کا وعدہ کیا ہے۔ رافیل طیارہ سودا سمیت مودی حکومت کی میعاد کے دوران ہوئے تمام سودے کی جانچ کرانے کے وعدے کے ساتھ ہی منشور میں کہا گیا کہ دفاعی اخراجات میں آئی کمی کے رجحان بدلاجائے گا اور مسلح افواج کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیےاس میں اضافہ کیا جائے گا ۔مسلح افواج کے جدید کاری پروگراموں کو تیز کیا جائے گا اور ون رینک ون پینشن میں تضاد کو ختم کیا جائے گا ۔ شہیدوں کے خاندانوں کی مدد کی نئی پالیسی تیار کرکے اسے نافذ جائے گی۔ اس کے تحت، بچوں کی تعلیم کے لئے فنڈ، شہید کے خاندان کے ارکان کو سرکاری ملازمت اور مناسب معاوضہ کی رقم میں شامل ہوگی ۔انتخابات میں کالا دھن کے استعمال کو روکنے کے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے کانگریس نے ’مشتبہ اور غیر شفاف انتخابی بانڈ سکیم‘ کو بند کرنے اور قومی انتخابی فنڈ قائم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ مودی حکومت پر ملک کی معیشت کو برباد کرنے کا الزام لگاتے ہوئے پارٹی نے کہا ہے کہ اقتدار میں آنے پر معیشت میں حکومت اور بیوروکریسی کی مداخلت ختم کرنے، ملک کو مینوفیکچرنگ اور اختراع کا مرکز بنانے اور چھوٹے اور درمیانہ صنعتوں کو بحال کرنے پر زور دے گی ۔ انتخابی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگلے پانچ برسوں میں، مینوفیکچرنگ کا حصہ 16 فیصد سے بڑھ کر 25 فیصد ہوجانا چاہئے۔اس میں وعدہ کیا گیا ہے کہ نئے کاروبار اور تاجروں کو انعام اور ترغیب دی جائے گی ۔اسٹارٹ اپ پر لگایا گیا انجیل ٹیکس مکمل طور پر ختم کیاجائے گا۔نوٹ کی منسوخی اور ’ناقص اشیا اور سروس ٹیکس‘ (جی ایس ٹی ) کی وجہ سے بری طرح متاثرہ ہونے والے چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتوں کی احیا اور ازسر نو قائم کرنے کا منصوبہ بنایا جائے گا ۔ اس نے براہ راست ٹیکس کوڈ پہلے ہی سال میں متعارف کرانے کا اور نیا جی ایس ٹی لانے کا بھی وعدہ کیا ہے۔