سری نگر۔(یو این آئی) پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے گورنر انتظامیہ پر جنگجوؤں کے اہل خانہ کی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے اس مبینہ سلسلے کو فوراً بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسی پالیسیاں کشمیریوں کو مزید الگ تھلگ کرنے کا سبب بنیں گی۔محترمہ مفتی نے اتوار کی شام اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا: انتظامیہ کو جنگجوؤں کے لاچار اہل خانہ کو ہراساں کرنا بند کرنا ہوگا۔ نور آباد (کولگام) کے مدثر اور اعجاز احمد کو گرفتار اور ان کے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے۔ گرفتاری اور گھر میں توڑ پھوڑ کی وجہ یہ ہے کہ ان کا بھائی ایک جنگجو تھا۔
ایسی پالیسیاں کشمیریوں کو مزید الگ تھلگ کرنے کا سبب بنیں گی۔ریاست کی سابق وزیر اعلیٰ کا یہ بیان حساس ترین اننت ناگ پارلیمانی حلقے میں انتخابات سے محض ایک روز پہلے سامنے آیا ہے۔ چار اضلاع اننت ناگ، پلوامہ، شوپیاں اور کولگام پر مشتمل اننت ناگ پارلیمانی حلقے میں 23 اپریل، 29 اپریل اور 6 مئی کو تین مرحلوں میں پولنگ ہونی ہے۔ جس میں قریب 14 لاکھ رائے دہندگان محبوبہ مفتی سمیت18 امیدواروں کے سیاسی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی