نئی دہلی۔ (یو این آئی )آسٹریلیا کی 1992 کے بارسلونا اولمپکس میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کے رکن رہے گراہم ریڈ کو ہاکی انڈیا نے ہندوستانی قومی ٹیم کا نیا چیف کوچ مقرر کیا ہے ۔ہاکی انڈیا نے پیر کو جاری بیان میں یہ اعلان کیا۔ 54 سالہ ریڈ بنگلور میں ہندستانی کھیل اتھارٹی کے سینٹر میں چل رہے قومی کیمپ سے جلد ہی جڑ جائیں گے ۔
وہ اس سال اڑیسہ کے بھونیشور میں ہونے والے ایف آئی ایچ مرد سریز فائنل کیلئے ہندستانی ٹیم کی تیاریوں کا چارج سنبھالیں گے ۔ریڈ آسٹریلیا کی قومی ٹیم میں دفاع اور مڈفیلڈر کی حیثیت سے اپنے کیریئر میں کھیلے تھے ۔ وہ بارسلونا اولمپکس کی چاندی کا تمغہ فاتح ٹیم کے رکن ہونے کے ساتھ ساتھ 1984 اور 1985 اور 1989 اور 1990 میں چمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے ۔130 بین الاقوامی میچ کھیلنے والے ریڈ نے قومی ٹیم کے ساتھ کوچنگ کا آغاز 2009 میں کیا تھا جب انہیں آسٹریلوی ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ بنایا گیا تھا۔ انہیں اپنی مدت کے دوران ہی ہیڈ کوچ بنایا گیا تھا اور انہوں نے 2012 میں آسٹریلیا کو مسلسل پانچویں مرتبہ چمپئنز ٹرافی خطاب دلایا تھا۔وہ 2014 میں ہیڈ کوچ بنے اور انہوں نے آسٹریلیا کو نمبر ایک ٹیم بھی بنایا۔ وہ 2017 میں ہالینڈ کے ایک اہم کلب کے بھی کوچ بنے تھے ۔ ریڈ کو کوچ مقرر کرتے ہوئے ہاکی انڈیا کے صدر محمد مشتاق احمد نے کہاکہ ریڈ کا کھلاڑی کے طور پر کامیاب کیریئر رہا ہے اور ان کے پاس کوچنگ کا بڑا تجربہ بھی ہے ۔ وہ آسٹریلیا اور ہالینڈ کی قومی ٹیموں کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ ان کے تجربے سے ہندوستانی ٹیم کو 2020 کے ٹوکیو اولمپکس کے لیے تیاریوں میں فائدہ ملے گا۔ریڈ نے بھی ہندوستان کا کوچ مقرر کئے جانے کو ایک بڑا اعزاز بتاتے ہوئے کہاکہ ہندستانی مرد ہاکی ٹیم کا کوچ بننا میرے لئے بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے ۔ اس کھیل میں کسی دوسرے ملک کی اتنی شاندار تاریخ نہیں ہے جتنی ہندستان کی ہے ۔ حریف کوچ رہتے ہوئے میں نے ان کے کھیل کا لطف اٹھایا تھا اور اب میری ذمہ داری ہے کہ میں اس ٹیم کو اپنی کوچنگ سے نئی بلندیوں پر لے جاؤں۔ آسٹریلوی ریڈ کی بیوی اگست میں ہندستان آ ئیں گی اور وہ بنگلور کو اپنا دوسرا گھر بنائیں گے ۔ ریڈ کو ھریندر سنگھ کی جگہ ہندستانی ٹیم کا کوچ بنایا گیا ہے جن کی مدت گزشتہ سال ایشیائی کھیلوں کے بعد ختم ہو گئی تھی۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی