دنتے واڑا میں پیش آیا آئی ای ڈی بلاسٹ
دنتے واڑا۔ نکسلی حملہ میں بی جے پی ایم ایل اے سمیت 5جوان شہید ہو گئے. پارلیمنٹ انتخابات کے پہلے مرحلہ کی ووٹنگ سے دو روز قبل نکسلیوںنے دنتے واڑا میں بی جے پی کے رکن اسمبلی کے قافلہ کو آئی ای ڈی دھماکہ کا نشانہ بنایا ۔اس حملہمیں بی جے پی کے رکن اسمبلی بھیما منڈاوی ہلاک ہو گئے ۔ رکن اسمبلی کے ساتھ ڈرائیور اور انکی حفاظت کے لئے تعینات تینجوان بھی اس دھماکہ میں شہید ہو گئے۔ اس واقعہ کے بعد چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل نے اعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی۔ دوسری جانب وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھیما مانڈوی بی جے پی کے لئے وقف تھے۔
ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بی جے پی کے رکن اسمبلی کوا کونڈا بلاک کے شیام گری گائوں سے ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرکے نکل نار لوٹ رہے تھے کہ اسی دوران نکسلیوں کے ذریعے سے لگائےئ گئے لینڈ مائن کے اووپر سے انکی بلیٹ پروف گاڑی گذری اور دھماکہ ہو گیا۔ دھماکہ میں گاڑی پوری طرح تباہ ہو گئی اور۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی کی م وقع پر ہی ہلاکت ہو گئی۔ گاڑی میں رکن اسمبلی کی حفاظت میں تعینات تین جوان بھی شہید ہو گئے۔ شیام گری میں آج سالانہ میلے کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں شرکت کے لئے رکن اسمبلی ضلع ہیڈ کوارٹر سے 70کلومیٹر کے فاصلہ پر گئے تھے۔ واضھ رہے کہ پانچ برس قبل بھی نکسلیوںنے اسی جگہ پر حملہ کیا تھا جس میں ایک جوان شہید ہوا تھا۔ بھیما منڈاوی 2008میں دنت واڑا سیٹ سے پہلی مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ 2013میں کانگریس امیدوار دیوکی ورما کے ہاتھوں انہیں شکست سے دوچار ہونا پڑا لیکن 2018میں وہ الیکشن جیت کر پھر رکن اسمبلی بنے اور بستر علاقہ سے الیکشن جیتنے والے وہ بی جے پی کے اکیلے رکن اسمبلی تھے۔
واضح رہے کہ 25مئی 2013کو جھیرم گھاٹی میں ہوئے نکسلی حملہ میں چھتیس گڑھ کانگریس کے کئی بڑے لیڈر ہلاک ہوئے تھے۔ ان میں مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ودیا چرن شکل، اس وقت کے چھتیس گڑھ کانگریس کے صدر نند کمار پٹیل، مہیندر ورما ، ادے مدلیار سمیت 30لوگ ہلاک ہوئے تھے۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی