غازی آباد کے ڈی ایم سے رپورٹ طلب
لکھنؤ۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اپنی زبان درازی کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ ہندوستانی فوج کو ’مودی جی کی سینا‘ کہہ کر یوگی آدتیہ ناتھ برے پھنس گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نےغازی آباد کے ضلع مجسٹریٹ سے اس سلسلہ میں رپورٹ طلب کی ہے۔ کمیشن نے ذرائع ابلاغ میں شائع رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے یوگی کی تقریر کی سی ڈی منگائی ہے۔ غازی آباد کے ضلع مجسٹریٹ اپنی رپورٹ چیف الیکٹورل افسر کو پیش کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو غازی آباد میں ایک انتخابی ریلی میں اپنے خطاب کے دوران ہندوستانی فوج کو ’مودی جی کی سینا‘ کہہ کر مخاطب کیا تھا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا تھاکہ کانگریس کے لوگ دہشت گردوں کو بریانی کھلاتے تھے اور ’مودی جی کی سینا‘ انہیں صرف گولی اور گولا دیتی ہے۔ یہ فرق ہے، کانگریس کے لوگ مسعود اظہر جیسے دہشت گردوں کے لئے جی کا استعمال کرتے ہیں، لیکن وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت دہشت گردوں کے کیمپ پر حملے کر ان کی کمر توڑدیتی ہے۔
یوگی کی ’مودی جی کی سینا‘ والے بیان پر حزب اختلاف نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھانیز اسے فوج کی توہین قرار دیا تھا۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کا نوٹس لیتے ہوئے انتخابی کمیشن نے غازی آباد کے ضلع مجسٹریٹ سے وزیر اعلیٰ کے پروگرام کی رپورٹ منگوائی ہے۔
اڈیشنل چیف الیکٹورل افسر بی ڈی آرتیواری نے بتایا کہ ڈی ایم کی رپورٹ اور تقریرکی سی ڈی آنے کے بعد اسے الیکشن کمیشن بھیجا جائے گا۔
وہیں، ضلع مجسٹریٹ غازی آباد ریتو مہیشوری کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے گھنٹہ گھررام لیلا میدان میں ہوئی ریلی کی سی ڈی منگوائی ہے۔ سی ڈی کو کمیشن کو بھیجا جا رہا ہے۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی