پریاگ راج میں بی جے پی سے ناراض سنتوں کا اعلان
پریاگ راج(ایجنسی) اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر 21فروری سے شرورع ہو جائے گی۔ سادھو سنتوں نے تعمیر کی ذمہ داری خود لیتے ہوئے اجودھیا کی جانب کوچ کرنے کا فیصلہ آج پرم دھرم سنسد میں کیا۔ جگت گرو سوامی سروپا نند سرسوتی کیا جانب سے بلائی گئی ’پرم دھرم سنسد ‘آج رام مندر تعمیر کے سلسلہ میں یہ بڑا فیصلہ لیا گیا۔
دھرم سنسد میں 21فروری کو اجودھیا میں مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کی تجویز اتفاق رائے سے پیش کی گئی۔پرم دھرم سنسد گذشتہ تین دنوں سے اجودھیامیں جاری تھی۔آج پورے دن رام مندر پر تبادلہ خیال ہوا اور اسکے بعد تجویز پیش کی گئی۔
اس تجویز میں کہا گیا کہ 21فروری ست رام مندر کی تعمیر شروع ہوگی اور مندر تعمیر کی ذمہ داری سادھو سنتوں کے کندھوں پر ہوگی۔سنسد کے دوران شنکراچاریہ سروپا نند سرسوتی نے کہا کہ اجودھیا میں مسجد نہیں مندر توڑا گیا تھا۔انہوںنے مودی حکومت پر جنم بھومی چھوڑ کر دوسری جگہ مندر تعمیر کی سازش رچنے کا الزام لگایا۔انہوںنے کہا کہ نرسمہا راو نے کہا تھا کہ جس سے زمین لی گئی انہیں واپس نہیں کیا جائے گا ۔ ہم اجودھیا جاکر رام مندر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
مندر تعمیر سے متعلق تجویز سوامی اوی مکتیشورانند نے سنسد کے دوران پڑھ کر سنائی جسکے مطابق رام مندر کی تعمیر کے لئے پر امن تحریک چلائی جائے گی۔ اجودھیا میں مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کے لئے 21فروری کی تاریخ طے کی گئی۔انہوںنے کہا کہ اگر سنتوں روکا گیا تو وہ گولی کھانے کے لئے بھی تیار ہیں۔
رام مندر تعمیر کے لئے زمین سونپے جانے تک جیل بھرو تحریک جاری رہے گی۔اجودھیا میں نندا، بھدرا، جیا اور پورنا نامی شلائوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔پریاگ راج میں ویسے تو اردھ کمبھ جاری ہے لیکن یہاں رام مندر تعمیر کے تعلق سے مودی حکومت کی نیت پر سادھو سنتوں کے درمیان ’دھرم یودھ‘ چھڑ گیا ہے۔ ایک طرف آک سوامی سروپا نند سرسوتی کی سہ روزہ دھرم سنسد آج مندر تعمیر کی تاریخ کے اعلان کے ساتھ ختم ہوئی ہےتو وہیں دوسری جانب وشو ہندو پریشد کی دو روزہ دھرم سنسد کل سے شروع ہو رہی ہے۔
حکومت کے کل اٹھائے گئے قدم سے وی ایچ پی کے رخ میں کچھ نرمی تو آئی ہے لیکن حکومت کی مشکل کم ہوگی یا نہیں یہ کل شرورع ہونے والی وی ایچ پی کی دھرم سنسد میں واضح ہوگا۔ اس دھرم سنسد میں نرتیہ گوپال داس کے علاوہ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کیشرکت متوقع ہے۔
بی جے پی کے صدر امت شاہ نے سنتوں کے رخ کے پیش نظر یہ بیان دے کر اپنا پلہ جھاڑنے کی کوشش کی ہے کہ بی جے پی رام مندر کی جلد از جلدتعمیر کے حق میں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ یہ سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ عدالت میں اس معاملہ کی سماعت کیوں شروع نہیں ہو رہی ہے۔ سماعت شروع ہو کر اس سلسلہ میں جلد فیصلہ آنا چاہیے۔ 44ایکڑ زمین ہم نے عدالت سے رام جنم بھومی نیاس کو لوٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی