Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

پولیس بھرتی امتحان کے دوسرے دن بھی نقل جاری

ریاست سے ایک درجن افرادگرفتار، امتحان کو نقل سے پاک کرانے کے سبھی دعوے بے اثر

لکھنؤ۔ اتر پردیش پولیس بھرتی امتحان میں ایس ٹی ایف اور ضلع پولیس کے ذریعے نگرانی کے باوجود افراتفری کا سلسلہ جاری ہے۔ انتظامیہ کے امتحان کو نقل سے پاک کرانے کے تمام دعووں کے باوجود آج دوسرے روز بھی امتھان میں سالور کے ساتھ نقل کرتے ہوئے ایک درجن سے زیادہ لوگ پکڑے گئے ہیں۔ امتحان کے پہلے دن 24افرارد کو پکڑا گیا تھا۔ ان میں منا بھائی کے ساتھ امیدوار اور نقل مافیا بھی ہیں۔ کانپور میں نقل کرتے ہوئے چھ افراد کو پکڑا گیا ہے جبکہ آگرہ اور مظفرر نگر سے تین تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔بریلی میں بھی ایک امیدوار جدید تکنیک کے ذریعے نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

کانپور میں پولیس بھرتی امتھان کے دوسرے روز چکیری علاقہ میں امتحان مرکز پر دو سالور وں کو گرفتاتر کیا گیا۔ان دونوں کا تعلق بہار سے ہے ۔ یہ فتح پور اور فیروز آباد کے دو امیدواروں کی جگہ پر امتحان دینے آئے تھے۔اسکے علاوہ چار دیگر افراد کو ایس ٹی ایف نے گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ان کے قبضہ سے فرضی شناختی کارڈ اور اسکین کے بعد فوٹ مکسنگ کے ذریعے بنایا گیا داخلہ کارڈ برآمد کیا ہے۔اب پولیس اس گروہ کے سرغنہ اور دونوں امیدواروں کی تلاش میں ہے۔مظفر پور میں رقم لے کر پولیس بھرتی امتحان پاس کرانے کا ٹھیکہپ لینے والے سالور گروہ کے تین ممبروں کو شہر کوتوالی پولیس اور ایس ٹی ایف میرٹھ نے مشترکہ آپریشن کے بعد گرفتار کیا ہے۔

دو پالیوں کے امتحان کی پہلی پالی میںشہر کوتوالی حلقہ میں واقع گرو رام رائے پبلک اسکول امتحان سنٹر سالور گینگ کے ممبروں کے دوسروں کے نام پر امتحان دینے کی اطلاع پر چھاپہ کی کارروائی کی گئی۔ایس ٹی ایف میرٹھ یونٹ کے ڈی ایس پی برجیش کمار سنگھ اور شہر کوتوالی انسپیکٹر انل کپروان کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں مذکورہ اسکول سے سالور گروہ کے تین ممبروں کو گرفتار کیا۔ یہ لوگ ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے لے کر کانسٹبل بھرتی امتحان پاس کرانے کا ٹھیکہ لیتے تھے۔