بوکاکھاٹ۔ راہل گاندھی آسام میں شہریت کی بل منظور نہیں کریں گے. آسام کے بوکاکھاٹ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی خوب تنقید کی۔
اس دوران انصاف اسکیم کے پربی جے پی لیڈروں اور وزیر اعظم کے سوال پر انہوںکہا کہ اس مذکورہ اسکیم کا پیسہ انہی چوروں کی جیب سے آئے گا، جنہیںمودی جی بچا رہے ہیں۔ کانگریس صدر نے کہا کہ ہم نارتھ ایسٹ پر حملہ نہیں ہونے دیں گے۔ راہل نے یہ بھی کہا کہ شپریت بل منظور نہیں ہونے دیں گے۔
راہل گاندھی نے کہا ‘ایک طرف ہر بینک اکاؤنٹ میں 15 لاکھ روپے والا چوکیدار کا جھوٹ، دوسری طرف کانگریس پارٹی کا سچ- ہندوستان کے 20 فیصد غریب ترین لوگوں کو کانگریس پارٹی پانچ سال تین لاکھ 60 ہزار روپے کی گارنٹیکرکے بینک اکاؤنٹ میں ڈالے گی۔
آسام کے گولاگھاٹ میں کانگریس صدر راہل گاندھی نے مودی پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی نے پانچ سال کے اندر کروڑوں لوگوں کوبے روزگار کیا۔ چار سال پہلے، وزیراعظم مودی یہاں آئے تھے اور انہوں نے کئی وعدے کیے تھے۔
کیا مودی نےکوئی وعدہ پورا کیا؟ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم مودی نے 15 لاکھ روپے ہر اکاؤنٹ میں ڈالنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن آج تک انہوں نے پورا نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 20 فیصد لوگ 12 ہزار روپئے مہینے سے کم کماتے ہیں۔ جیسے ہی ہماری حکومت بنے گی ہر ان کے خاندان کے نام ایک لسٹ میں ڈالیں گے اور ہر سال ان سبھیکے بینک اکاؤنٹ میں کانگریس کی حکومت 72 ہزار روپے ڈالے گی۔
راہل گاندھی نے مزید کہا کہ ملک میں لاکھوں نوجوان کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے لئے، موجودہ حکومت میں اجازت لینا پڑتی ہے۔ لیکن ہماری حکومت کے آنے کے بعد، نوجوانوں کو روزگار شروع کرنے کی کوئی اجازت نہیں لینا پڑے گی۔
میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ انل امبانی اور نیرو مودی نے کتنے لوگوں کو ملازمت دی ہے ۔میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ انہوں نےصرف اپنی جیب بھریہےمیں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ ہماری حکومت کے بعد 22 لاکھ خالی جگہیں بھریں گی۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی