Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

بی جے پی امیدواروں کے نام کور گروپ کی میٹنگ طے کرے گی

یوگی دہلی میں، ناموں کا اعلان جلد

لکھنؤ۔ بی جے پی امیدواروں کے نام کور گروپ کی میٹنگ طے کرے گی . اتر پردیش کی 80پارلیمانی سیٹوں سے بی جے پی کے امیدواروں کے ناموںکا فیصلہ آج دہلی میں مجوزہ کور گروپ کی میٹنگ میں ہوگا۔

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلیٰ داکٹر دنیش شرما، کیشو پرساد موریہ اور ریاستی صدر مہندر پانڈے قومی صدر امت شاہ کے بلاوے پر دہلی پہنچ چنکے ہیں۔ میٹنگ میں یوپی بی جے پی کے امیدواروں کے ناموں پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔بی جے پی اس میں یہ فیصلہ کرے گی کہ کسے کہاں سے انتخابی میدان میں اتارا جائے اورکس کا ٹکٹ کاٹا جائے، اس پرغوروخوض ہوسکتا ہے۔

پارٹی کی کورگروپ کی اس میٹنگ میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ نائب وزیراعلیٰ کیشوپرساد موریہ اور دنیش شرما اوربی جے پی کے ریاستی صدرمہندر پانڈے بھی موجود رہیں گے۔اس سے قبل بی جے پی نے لوک سبھا الیکشن کے لئے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دینے کولے کرہفتہ کی دیررات تک میراتھن میٹنگ کی۔

میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے وزیراعظم نریندرمودی اورپارٹی صدرامت شاہ، ارون جیٹلی، راجناتھ سنگھ، سشما سوراج سمیت کئی لیڈربی جے پی دفترپہنچے تھے۔ ان کے علاوہ مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ ترویندرراوت، بہاربی جے پی صدرنتیا نند رائے سمیت کئی لیڈرمیٹںگ میں شامل ہوئے۔
واضح رہے کہ ملک میں ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے اورپورے ملک میں 7 مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں7 مرحلوں میں ووٹنگ ہونی ہے۔ ریاست میں 11 اپریل، 18 اپریل، 29 اپریل، 6 مئی، 12 مئی اور19 مئی کوووٹنگ ہوگی۔ نتیجے 23 مئی کو آئیں گے۔

 

http://www.kaumikhabrein.com