Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

Ramanagara: Karnataka Chief Minister HD Kumaraswamy along with wife Anitha Kumaraswamy (C) and son Nikhil Gowda (R) show their finger marked with indelible ink after casting vote for the second phase of the general elections, at a polling station, Kethiganahalli in Ramanagara district, Thursday, April 18, 2019. (PTI Photo)(PTI4_18_2019_000037B)

عام انتخابات کے نتائج ملک کی سیاست بدل دیں گے: کمار سوامی
رام گنگا (کرناٹک)۔ (یو این آئی) کرناٹک کے وزیراعلی ایچ ڈی کمارا سوامی نے کہا ہے کہ 2019 کے عام انتخابات کافی اہم ہیں اور ان کے نتائج یقینی طور پر ملک کی سیاست میں تبدیلی لائیں گے۔مسٹر کمار سوامی نے ضلع کے کیتھا گارانا ہلّی میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد صحافیوں سے کہا کہ لوگ مرکز میں مودی حکومت کو ختم کرنے کے راہ پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کو ہٹانے کے لئے لوگ انتظا کررہے ہیں۔

عام انتخابات کے بعد مرکز میں اس بار غیر بی جے پی حکومت بنے گی۔مسٹر کمار سوامی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ریاست کی کل 28 میں سے کانگریس اور جنتادل (سیکولر) اتحاد کے 22 سیٹوں پر جیتنے کی امید ہے۔مانڈیا سیٹ پر اپنے بیٹے نکھل اور آزاد امیدوار سومالتا انبارش کے معاملے کی زیادہ میڈیا کوریج پر مایوسی ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا بیٹا ووٹوں کے کافی بڑے فرق سے فتحیاب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مانڈیا میں میڈیا نے آزاد امیدوار سومالتا انبارش کی وزیراعظم نریندر مودی سے بھی زیادہ تشہیر کی ہے۔اس سے قبل وہ اپنی بیوی اور رکن اسمبلی انیتا کمار سوامی نیز نکھل کے ساتھ پولنگ مرکز پر آئے اور ووٹ ڈالا۔ انہوں نے لوگوں سے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل کی۔