وزیر اعلیٰ اور مرکزی وزیر کھیل نے ’کھیلو انڈیایونیورسٹی گیم-2022‘ کے لوگو، ترانہ، جرسی،میسکاٹ اور مشعل لانچ کیا،مشعل ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
لکھنؤ۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ گزشتہ 09 سال میں سبھی نے ہندوستان کو ہر میدان میں آگے بڑھتے اور ملک کے بارے میں دنیا کے تاثر کو بدلتے دیکھا ہے۔ ہندوستان کے ہر شہری کے ذہن میں ایک نیایقین پیدا ہوا ہے۔ کھیلوں کے بارے میں لوگوں کا تصور بدل گیا ہے۔ گھر والے بچوں کو کھیلنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیم اس بدلے ہوئے تاثر اور نئے یقین کی ایک نئی علامت ہے۔وزیر اعلیٰ نے آج یہاں مرکزی وزیر کھیل اور نوجوان امور جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کے ساتھ’کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیم-2022 ‘کے لوگو، ترانے، جرسی،میسکاٹ اور مشعل کو لانچ کرنے کے بعد اس موقع پر منعقدہ پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے.
وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں اسٹیج پر’کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیم-2022 ‘کی مشعل روشن کی۔ وزیر اعلیٰ اور مرکزی وزیر کھیل اورنوجوانوں امورنے مشعل ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ یہ ریلی ریاست کے سبھی اضلاع تک جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اتر پردیش ملک کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست ہے۔ فطری طور پر ریاست میں منعقد ہونے والا کوئی بھی پروگرام خود بخود بڑا ہو جاتا ہے۔ اتر پردیش کو حکومت ہند نے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیم کے تیسرے مقابلے کی میزبانی کے لیے منتخب کیا ہے۔ یہ اب تک کا سب سے بڑا مقابلہ ہوگا۔ اس تقریب میں 200 یونیورسٹیوں کے طلباء شرکت کر رہے ہیں۔ اس کے ذریعے انہیں اتر پردیش کو جاننے، سیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ اتر پردیش کو ملک کی 200 یونیورسٹیوں سے آنے والے ان نوجوان مہمانوں کا استقبال کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ اس کے لیے اتر پردیش کی پوری ٹیم تیار ہے۔ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیم-2022 میں حکومت ہند اور سبھی ریاستوں کو ان کھیلوں میں حصہ لینے اور ریاست کو اپنی رہنمائی دینے کی دعوت دیتے ہوئے، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی حکومت ان کا استقبال کرنے کے لیے تیارہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کھیلوں اور کھلاڑیوں کے فروغ کے لیے ضلع میرٹھ میں میجر دھیان چند کے نام پر ریاست کی پہلی اسپورٹس یونیورسٹی قائم کی جا رہی ہے۔ ضلع میرٹھ میں حکومت اتر پردیش کی ‘ایک ضلع ایک پروڈکٹ اسکیم کے تحت کھیلوں کے سامان کی تیاری کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر کھیل جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ وزیر اعظم کے ذریعہ شروع کیے گئے کھیلو انڈیا کھیلو پروگرام کے ذریعے اسکاؤٹنگ اور کھلاڑیوں کو تیار کرنے کا کام کیا گیا ہے۔ ان کھلاڑیوں نے ملک کے لیے تمغے جیتنے کا کام کیا ہے۔ اتر پردیش وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی ریاست ہے۔ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیم ریاست میں اب تک کا سب سے بڑا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔ اتر پردیش اس تقریب کو منعقد کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔
وزیر اعلیٰ کی قیادت میں اتر پردیش کی شبیہ تیزی سے بدلی ہے۔ کبھی یہ ریاست فسادات کے لیے مشہور تھی، اب یہ ریاست پہلوانوں اور کھلاڑیوں کے دنگل کے لیے جانی جائے گی۔ آنے والے وقت میں اتر پردیش ملک کو سب سے زیادہ تمغے دینے والی ریاست بن جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے ریاست میں کھیلوں کی ترقی اور کھیلوں کے جذبہ کو فروغ دینے کے لیے بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کا کام کیا ہے۔ اتر پردیش کھیلوں کا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ آج یہاں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیم-2022 کے لوگو، جرسی، ترانے اور مشعل کو لانچ کرنے کا ایک شاندار پروگرام ہو رہا ہے۔ ملک بھر میں 01 ہزار کھیلو انڈیا مراکز تعمیر ہونے جا رہے ہیں۔ 15 اگست 2023 سے پہلے اتر پردیش کے ہر ضلع میں کم از کم ایک کھیلو انڈیا سینٹر تیار ہو جائے گا۔اتر پردیش کے وزیر مملکت برائے کھیل اور نوجوانوں بہبود(آزاد چارج)جناب گریش چندر یادو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں اتر پردیش اتم پردیش بن رہا ہے۔ یہ اتر پردیش کے لیے خوشی کی بات ہے کہ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیم-2022 کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد ریاست کے چار اضلاع اور دہلی میں کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی تحریک سے ریاست میں نئی اسپورٹس پالیسی تیار کی گئی ہے۔ اس کے ذریعے ریاست میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے اور کھیلوں کی سہولیات کومستحکم بنایا جا رہا ہے۔غور طلب ہے کہ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیم-2022 کا تیسرا ایڈیشن 25 مئی سے 03 جون 2023 تک اتر پردیش کے چار اضلاع لکھنؤ، وارانسی، گوتم بدھ نگر ، گورکھپور اور دہلی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ ان میں ملک کی 200 یونیورسٹیوں کے 4705 کھلاڑی 21 کھیلوں میں حصہ لیں گے۔ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیم-2022 کے ‘لوگو میں نئے ہندوستان کے نئے اتر پردیش کی تصویر دکھائی گئی ہے۔ اس میں مذہبی روایات کے ساتھ ساتھ ترقی کی توانائی کا بھی میل ہے۔ ان کھیلوں کا ‘ترانہ -کھیلو انڈیا-ہر دل میں دیش یوپی کی نئی تصویر کی عکاسی کرتا ہے۔ اس ترانے میں نوجوانوں کی خواہشات اور خوابوں کا ذکر ہے۔ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیم-2022 کے آفیشل ‘میسکاٹ کا نام ‘جیتو رکھا گیا ہے۔ یہ اتر پردیش کا ریاستی جانور باراسنگھاہے۔ یہ مہارت فروغ اور تحمل کی علامت ہے۔ اس کے علاوہ، ریاستی پرندہ’سارس‘ کھلاڑیوں کے کبھی نہ مرنے والے جذبہ اور لگن کی نمائندگی کرتا ہے۔ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیم-2022 کی مشعل ‘شکتی میں اتر پردیش کی عظیم تاریخ اور حال کی عکاسی کرنے والی علامتیں ہیں۔اس موقع پر وزیر مملکت برائے ٹرانسپورٹ(آزاد چارج) جناب دیا شنکر سنگھ، اڈیشنل چیف سکریٹری کھیل اور نوجوان بہبود جناب نونیت سہگل، لکھنؤ کی ڈویڑنل کمشنر محترمہ روشن جیکب، کھیل ڈائریکٹر جناب آر پی سنگھ سمیت دیگر افسران موجود تھے۔ حکومت ہند اور ریاستی حکومت کے محکمہ کھیل، 200 یونیورسٹیوں کے نمائندے اور کھلاڑی بھی موجود تھے۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی