Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

پیسے اور طاقت کاغلط استعمال نہ ہونے پائے:سنیل اروڑا

الیکشن کمیشن کی انتخابی مشاہدین سےاپیل

نئی دہلی(یو این آئی) چیف الیکشن کمیشن سنیل آروڑا نے لوک سبھا اور چار ریاستوں کے الیکشن میں مشاہدین سے پیسے اور طاقت کے غلط استعمال کو روکنے اور صاف و شفاف الیکشن کے لیے مستعد رہنے کی اپیل کی اور نئے چیلنجیز سے نمٹنے کی صلاح دی۔ مسٹر آروڑا نے ایک میٹنگ میں جمعرات کویہاں پورے ملک کے انتخابی مشاہدین سے یہ اپیل کی ۔
غور طلب ہے کہ ان انتخابات کے لیے 1800 مشاہدین متعین کیے گئے ہیں جن آئی اے ایس اور آئی پی ایس اورمحکمہ محصولات کے افسران شامل ہیں۔ مسٹر آروڑا نے الیکشن میں مشاہدین کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہی کی کوششوں اور بہتر کارکردگی کی وجہ سےغیر جانبدار اور پرامن الیکشن کے انعقاد میں اب بہت کم دھاندلی اور خرابی رہ گئی ہے۔ انھیں ہدایت دی گئی ہے کہ الیکشن میں کسی طرح کی کوئی کمی نہ ہونے پائے۔ ان کے علاوہ اشوک لواسا اور سشیل چندر نے بھی میٹنگ سے خطاب کیا۔