حیدرآباد16مئی (یواین آئی) وراٹ کوہلی رائل چیلنجرس بنگلور کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ شہرحیدرآبادمیں محمد سراج کے نئے مکان پہنچے ۔آرسی بی کی ٹیم فی الحال حیدرآبادمیں ہے جہاں وہ کرویامرو کی صورتحال کی شکار ہے ۔وراٹ کوہلی، کپتان ڈیوپلیسی اور کیدارجادھو بھی اس موقع پر موجود تھے ۔آرسی بی کے کھلاڑیوں کو محمد سراج کے مکان میں داخل ہوتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جو وائرل ہوگئی ہے ۔
محمد سراج نے حال ہی میں اپنے نئے مکان کی خریداری کے بارے میں بتایاتھا۔انہوں نے اپنی ٹیم کے ارکان کو عشائیہ پر مدعو کرنے کافیصلہ کیا تھا۔سراج کے مکان پر کوہلی اور دیگر ٹیم کے ارکان کی موجودگی سے متعلق ویڈیو جلد ہی سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی جس میں کئی کھلاڑیوں کو مکان کے اندرجاتا ہوادیکھاگیا ہے ۔محمد سراج نے اپنا نیا مکان فلم نگر میں خریدار ہے ۔محمد سراج نے ان تمام کی میزبانی کی۔یہ ایک خوشگوار تقریب تھی۔
المزيد من القصص
مود ی کے میعاد کار میں ملک میں کھیل سرگرمیوں کو نئی رفتار ملی:یوگی
پاکستان بڑے اسٹیج پر ایک بار پھر ناکام
کولمبو میں سراج کا ‘راج، ہندوستان آٹھویں بار ایشیا کپ چیمپئن