نئی دہلی۔ (یو این آئی )ہندستانی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی متالی راج، ھرمنپریت کور اور سمرتی مدھانا خاتون نمائشی ٹوئنٹی 20 میچوں میں سپرنوواس، ٹریل بلیزرس اور ویلوسٹی ٹیموں کی کپتانی کریں گی۔جے پور میں خواتین ٹوئنٹی 20 نمائشی میچوں کی میزبانی کی جائے گی جو آئی پی ایل پلے آف کے موقع پر ہوں گے ۔
راؤنڈ رابن میچ 6، 8 اور 9 مئی کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 11 مئی کو ہوگا۔ اس سال تیسری ٹیم ویلو سٹی کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ہندستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل -12 ورژن کے دوران ان خواتین نمائشی میچوں کا اہتمام کیا ہے ۔ ان نمائشی میچوں میں بہت سے ممالک کی کھلاڑی حصہ لیں گی جس کا مقصد ملک میں خواتین کرکٹ کو مقبول بنانا ہے ۔ان تمام میچوں کو ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ گزشتہ سال آئی پی ایل کے دوران واحد نمائشی ٹوئنٹی 20 میچ منعقد کیا گیا تھا جس میں سپرنوواس فاتح رہی تھی۔ یہ میچ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کرایا گیا تھا لیکن اس دلچسپ میچ کو دیکھنے کے لیے ناظرین موجود نہیں تھے ۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی