وایا ناڈ میں پرینکا گاندھی کا بڑا بیان
وایانڈ۔ راہل کہیں گے تو وارانسی سے مودی کے خلاف الیکشن لڑوں گی۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری اور مشرقی اتر پردیش میں پارٹی کی انچارج پرینکا گاندھی نے بڑا بیان دیا ہے۔ وایانڈ میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی کی انتخابی مہم کے لئے پہنچیں پرینکا نے کہا کہ اگر راہل نے کہا کہ تو وہ وارانسی پارلیمانی حلقہ سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف الیکشن لڑنے کو تیار ہیں۔
واضح رہے کہ پرینکا کے وارانسی سے مودی کے خلاف کھڑے ہونے کی خبریں سیاسی حلقوں میں کئی دنوں سے گشت کر رہی ہیں۔ خود راہل گاندھی نے بھی پرینکا کے وارانسی سے کھڑے ہونے پر نہ تو انکار کیا ہےاور نہ ہی اقرار۔ اس سے قبل پرینکا نے وایاناڈ کے مکام کنّو میں پلوامہ حملہ میں شہید ہوئے سی آر پی ایف کے جوان وی وی وسنت کمار کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
انتخابی مہم کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران پرینکا گاندھی سے جب وارانسی سے الیکشن لڑنے کے متعلق سوال کیا گیا تو انہوںنے کہا کہ اگر صدر کانگریس مجھے وہاں سے الیکشن لڑنے کے لئے کہیں گے تو مجھ کو خوشی ہوگی۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری راہل گاندھی کی حمایت میں انتخابی مہم میں شرکت کے لئے دو روزہ دورے پر یہاں پہنچی تھیں۔ آج وایاناڈ دورے کا انکا آخری دن تھا۔
راہل گاندھی اپنی روایتی سیٹ امیٹھی کے ساتھ ساتھ وایاناڈ سے بھی الیکشن لڑ رہے ہیں۔ امیٹھی میں انکا سیدھا مقابلہ بی جے پی امیدوار اسمرتی ایرانی سے ہے۔
واضح رہے کہ پرینکا کے وارانسی سے الیکشن لڑنے کے سوال پر کانگریسی لیڈر سیم پترودا نے حال میں کہا تھا کہ یہ فیصلہ پرینکا کو لینا ہوگا۔ اگر وہ یہ فیصلہ کرتی ہیں تو یہ اچھی بات ہے۔ پارٹی اور اسکے کارکن اس سے بہت کوش ہوں گے اور انکی حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی