نئی دہلی۔کانگریس نے پاکستان کے قومی دن پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ وہا ں کے وزیراعظم عمران خان کو بھیجے گئے پیغام پرسوال کھڑا کرتے ہوئے آج کہا کہ انہوں نے اس میں پاکستان کی مدد سے دہشت گردی اور دہشت گردو ں کو ہندوستان بھیجنے کا موضوع کیوں نہیں اٹھایا۔
کانگریس کے میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے یہا ں نامہ نگارو ں سے کہا کہ آج ہم نے دیکھا کہ کس طرح وزیر اعظم نریندر مودی جی نے چوری چھپے عمران خان کو پاکستان کے قومی دن پر ’لو لیٹر‘ لکھا۔ لیکن اس میں مودی جی پاکستان کی مد د سے دہشت گردی ‘ پاکستان او رآئی ایس آئی کے ذریعہ ہندوستان میں بھیجے جارہے دہشت گردو ں کوروکنے کی بات کہنا بھول گئے۔ مودی جی کیا یہی آپ کا راشٹر پریم ہے۔‘‘
انہو ں نے کہا کہ مسٹر مودی کو یہ بتانا چاہئے کہ انہوں نے دہشت گردی کی بات چیت کیوں نہیں کی اور اسے روکنے کا مشورہ کیوں نہیں دیا۔مسٹر سرجے والا نے بی جے پی صدر امت شاہ پر بھی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کانگریس کو دیش بھکتی سکھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ مسٹر شاہ نے آج کانگریس کے رہنما سیم پترودا کے ایک بیان کے سلسلے میں کانگریس صدر راہل گاندھی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بیان ملک کی فوج ‘ شہیدوں اور عوام کی توہین ہے۔
مسٹر پترودا نے بالاکوٹ پر ہندوستانی فضائیہ کی کارروائی میں مارے گئے دہشت گردوں کی تعداد بتانے کا مطالبہ کیاتھا۔مسٹر سرجے والا نے پوچھا کہ مسٹر مودی بن بنائے پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف سے ملنے کیوں گئے تھے۔ انہوں نے پٹھان کوٹ دہشت گردانہ حملے کی جانچ کے لئے دہشت گردوں کو تحفظ دینے والی پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کو کیوں بلایا تھا۔
مسٹر مودی اس وقت کیوں خاموش رہے جب ان کی موجودگی میں ان کی حلیف جماعت پی ڈی پی کی رہنما اور اس وقت کی وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر میں پرامن انتخابات کے لئے پاکستان اور دہشت گردوں کا شکریہ ادا کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے اگر کسی کو معافی مانگنی چاہئے تو مسٹر مودی اور مسٹر شاہ کو مانگنی چاہئے۔مسٹر پترودا کے بیان پر انہوں نے کہا کہ یہ ان کا ذاتی بیان تھا اور اس سے پارٹی کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی