Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم یورپ کے دورے پر روانہ

بنگلورو۔ (یو این آئی) ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم بدھ کو ایشیائی کھیلوں کی تیاری کے لیے اپنے یورپی دورے پر روانہ ہوگئی۔سویتا پونیا کی ٹیم تین میچوں کی سیریز کے لیے سب سے پہلے جرمنی جائے گی، جس کے بعد وہ اسپینش ہاکی فیڈریشن کی 100ویں سالگرہ کے لیے اسپین روانہ ہوگی۔جرمنی میں ہندوستان کی مہم چین کے خلاف 16 جولائی کو لمبرگ میں شروع ہوگی۔ اس کے بعد سویتا کی ٹیم 18 اور 19 جولائی کو ویزباڈن اور رسل شیم میں میزبان جرمنی سے مقابلہ کرے گی۔اس کے بعد ہندوستانی ٹیم ہسپانوی ہاکی فیڈریشن کے 100 ویں سالگرہ کے بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے لیے 20 جولائی کو ٹیراسا، اسپین جائے گی۔

ہندوستان اپنی مہم کا آغاز 25 جولائی کو میزبان اسپین کے خلاف کرے گا جبکہ اس کا اگلا میچ 27 جولائی کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوگا۔ ہندوستان کا آخری گروپ میچ 28 جولائی کو انگلینڈ کے خلاف ہوگا۔ ہندوستانی ٹیم اب تک بنگلورو میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) کے مرکز میں نیشنل کوچنگ کیمپ میں تربیت حاصل کر رہی تھی۔ہندوستانی ٹیم کی روانگی سے قبل کپتان سویتا نے کہاکہ ہم واقعی اس دورے کے منتظر ہیں۔ ایشین گیمز سے قبل اچھی ٹیموں کے خلاف کھیلنا ہمارے لیے سیکھنے کا اچھا تجربہ ہوگا۔ یہ میچز آئندہ ایشین گیمز کی تیاری کے لیے اہم ہوں گے ۔ گزشتہ چند مہینوں میں اپنی طاقتوں اور کمزوریوں پر کام کرنے کے بعد ہم جرمنی اور اسپین میں اپنی بہترین کارکردگی کا ارادہ رکھیں گے ۔دریں اثنا، ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی نائب کپتان دیپ گریس ایکا نے کہاکہ ہم نے گزشتہ چند ہفتوں میں سخت تربیتی سیشنز کا انعقاد کیا ہے ۔ تیاریاں واقعی اچھی رہی ہیں اور ہماری پچھلی کارکردگی کھلاڑیوں کے لیے ایک بہت بڑا اعتماد بڑھانے والی ثابت ہوگی۔ ہم جرمنی اور اسپین میں ہونے والے اپنے میچوں میں اسے دہرانے کی کوشش کریں گے ۔