دھرم شالہ۔(یو این آئی) ہماچل پردیش میں ہونے والے آئی پی ایل میچوں کے پیش نظر دھرم شالہ شہر میں امن و امان کی صورتحال چست درست ہے ۔بہتر انتظامات کے لیے انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ طور پر فل پروف پلان بنایا ہے ۔ شہر کو سیکٹرز میں تقسیم کر کے ہر سیکٹر کی نگرانی کے لیے افسران کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے ۔دھرم شالہ میں منعقد ہونے والے آئی پی ایل میچوں کے لیے آسان ٹریفک کی روانی اور ہجوم کے مناسب انتظام کو یقینی بنانے کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ یہ اطلاع منگل کو یہاں ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر نپن جندال نے دی۔انہوں نے بتایا کہ منگل کو انتظامیہ اور پولیس افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں دونوں میچوں کے کامیاب انعقاد کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں پولیس سپرنٹنڈنٹ شالنی اگنی ہوتری بھی موجود تھیں۔قابل ذکر ہے کہ دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 17 اور 19 مئی کو آئی پی ایل کے دو میچ کھیلے جانے ہیں جس میں 17 مئی کو پنجاب اور دہلی کی ٹیمیں اور 19 مئی کو پنجاب اور راجستھان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے میچ کے دن سٹیڈیم سمیت پورے شہر میں ہموار اور پرامن انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ پولیس نے شہر میں اہم مقامات پر پارکنگ کی جگہوں کی نشاندہی کی ہے ۔
المزيد من القصص
مود ی کے میعاد کار میں ملک میں کھیل سرگرمیوں کو نئی رفتار ملی:یوگی
پاکستان بڑے اسٹیج پر ایک بار پھر ناکام
کولمبو میں سراج کا ‘راج، ہندوستان آٹھویں بار ایشیا کپ چیمپئن