واشنگٹن، (اسپوتنک) امریکہ نے وینزوئیلا کی فوج کے ان سینئر افسران پر پابندیوں کو ختم کرنے کی پیشکش کی ہے جو قومی اسمبلی کے اسپیکر جوآن گوائیدو کے تئیں اپنی وفاداری رکھتے ہیں۔امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے بدھ کوایک ٹویٹ کرکے یہ بات کہی ہے۔
مسٹر بولٹن نے ٹویٹ کیا، ’’امریکہ وینزوئیلا کی فوج کے ہر اس سینئر فوجی افسر پر لگی پابندیوں کو ہٹانے پر غور کرے گا جو جمہوریت کے لئے کھڑے ہیں اور اسپیکر جوآن گوائیدو کی آئینی حکومت کو تسلیم کرتے ہیں ۔ اگر نہیں، تو پھر بین الاقوامی امداد مکمل طور پر روک دی جائے گی ‘‘۔
غور طلب ہے کہ وینزوئیلا میں موجودہ صدر نکولس مادرو کے خلاف ہو نئے والے ملک گیر احتجاج کے پیش نظر امریکہ نے کہا ہے کہ وہ فوجی متبادل پر غور کر رہا ہے۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر اور حزب اختلاف کے رہنما جوآن گوائیدو نے 23 جنوری کو ان احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے کے ساتھ ساتھ خود کو ملک کا عبوری صدر قرار دیا تھا‘‘۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مسٹر جوآن گوائیدو کو وینزوئیلا کے عبوری صدر کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان پہلے ہی کر دیا ہے۔
امریکہ کے علاوہ اب تک کینیڈا، ارجنٹائن، برازیل، چلی، کولمبیا، کوسٹا ریکا، گوئٹے مالا، ہونڈوراس، پناما، پیراگوئے اور پیرو نے حزب اختلاف کے رہنما جوآن گوائیدو کو وینزوئیلا کے عبوری صدر کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وینیزوئیلا میں ہزاروں افراد موجودہ صدر نکولاس مادورو کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ ان احتجاجی مظاہروں کی قیادت مسٹر گوائیدو کر رہے ہیں۔
جنوری کے آغاز میں مادورو نے اپنی دوسری میعاد کے صدر کے طور پر کا حلف لیا تھا۔ حال ہی میں ختم ہونے والے انتخابات میں ان پر گڑبڑی کا الزام لگا تھا۔
مسٹر مادورو کی قیادت میں وینزوئیلا کئی برسوں سے سخت مالی بحران کا سامنا کررہا ہے۔ بڑھتی ہوئی قیمتوں کے علاوہ، لاکھوں لوگ بھی کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کی کمی کے باعث وینزوئیلاسے لاکھوں نے نقل مکانی کی ہے۔
المزيد من القصص
پاکستان بڑے اسٹیج پر ایک بار پھر ناکام
اسرائیل فلسطین کشیدگی: سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم
کولمبو میں سراج کا ‘راج، ہندوستان آٹھویں بار ایشیا کپ چیمپئن