Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

گروگرام میں شرپسندوں کی حیوانیت،انسانیت شر مسار

مسلم خاندان کے گھر پر شرپسندوں کا حملہ، لاٹھی ڈنڈےاور راڈ سےپیٹ پیٹ کر کیا لہولہان،جان بچانےکی گہارلگاتی رہیں خواتین

گروگرام ۔بی جے پی حکومت میں ایک بار پھر ایک مسلم خاندان کو شرپسندوں کی زیادتی کا سامنا کرنا پڑا، یہ واقعہ ہریانہ کے گروگرام میں معمولی بات کو لے کر دبنگوں نے گھر میں گھس کر مسلم خاندان کے ساتھ جم کر مار پیٹ کی ہے، اتنا ہی نہیں شرپسندوں نے ایک شخص کی اس وقت تک پٹائی کی جب تک وہ بے ہوش نہیں ہو گیا، ان لوگوں نے گھر کی خواتین کو بھی نہیں بخشا، اس حملے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
خبروں کے مطابق ہولی کے دن مسلم خاندان کے کچھ بچے شام کو تقریباً ساڑھے 5 بجے گھر کے باہر کرکٹ کھیل رہے تھے، اس دوران ان کی گیند ہولی کھیل رہے نوجوانوں کو جا لگی، اس بات کو لے ہولی کھیل رہے نوجوان غصہ میں آ گئے اور ان کے گھر پر پتھراؤ کرنا شروع کر دیا، دیکھتے ہی دیکھتے تقریباً 30 سے 35 شرپسندوں نے لاٹھی، ڈنڈوں کے ساتھ گھر کے دیگر ارکان پر حملہ بول دیا۔وائرل ویڈیو میں صاف دکھائی دے رہا کہ کس طرح شرپسند عناصر لاٹھی، ڈنڈوں سے ایک نوجوان کی پٹائی کر رہے ہیں، گھر کی خواتین اس واقعہ کے بعد چیخ رہی ہیں اور ان سے گڑگڑا کر معافی مانگ رہی ہیں، لیکن وہ ماننے کو تیار نہیں ہیں۔
وہیں اس معاملے میں اب تک اے سی پی کرائم شمشیر سنگھ نے بتایا کہ حملہ آوروں کے خلاف دفعہ 307،452، 427،506 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، ان کے مطابق درجنوں لوگوں کے خلاف اس معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، وہیں گروگرام پولس نے بھی اس بات کی معلومات اپنے ٹوئٹر کے ذریعے دی ہے، گروگرام پولس نے بتایا کہ اس معاملے میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔وہیں اس واقعہ کو لے کر متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ شراب کے نشے میں دھت شرپسندوں نے انہیں بری طرح زدوکوب کیا ہے، متاثرہ کی شکایت کی بنیاد پر پولس نے شرپسنوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر آگے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔