Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

کلیان سنگھ نے انتخابی ضابطہ کی خلاف ورزی کی: کووند

الیکشن کمیشن کے خط پر صدر جمہوریہ نے راجستھان کے گورنر کےخلاف کارروائی کے لئے وزارت داخلہ کو لکھا خط

 

نئی دہلی۔پارلیمنٹ کے عام انتخابات سے ٹھیک پہلے نریندر مودی کو دوبارہ کامیاب بنانے کی اپیل راجستھان کے گورنر کلیان سنگھ کو مہنگی پڑ گئی ہے۔ صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے مرکزی حکومت کو گورنر کلیان سنگھ کو انتخابی ضابطہ اخلاق کا قصوروار تسلیم کرتے ہوئے انکے خلاف کارروائی کے لئے خط لکھا ہے۔در اصل کلیان سنگھ نے ایک ریلی کے دوران کہاتھا کہ نریندر مودی کو دوبارہ وزیر اعظم بننا چاہیے۔ حزب اختلاف اسی مسئلہ پر شکایت لے کر الیکشن کمیشن پہنچا۔ جانچ کے بعد الیکشن کمیشن نے کہا کہ کلیان سنگھ نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ صدر جمہوریہ نے وزارت داخلہ کو اس معاملہ کی فائل بڑھائی ہے اور کہا ہے کہ انکے خلاف ضروری کارروائی کی جائے۔
آزاد بھارت میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جب کسی گورنر کو انتخابی ضابطہ اخلاف کی خلاف ورزی کھلے عام وزیر اعظم کی تشہیر کرتے پایا گیا۔ صدر جمہوریہ نے واضح کیا ہے کہ گورنر جیسے عہدے پر فائز افراد کو ان سب چیزوں سے دور رہنا چاہیے۔ ایسے میں سوال اٹھ رہا ہے کہ گورنر کو انکے عہدے سے ہٹایا جائے گا یا نہیں؟ ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس مسئلہ پر خود وزیر اعظم ہی فیصلہ کریں گے کہ انتخابی عمل کے دوران انہیں ہٹایا جائے یا پھر چھوڑ دیا جائے۔ واضح رہے کہ راجستھان کے گورنر جس بیان کو لے کر تنازع میں گرفتار ہیں اس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم بی جے پی کے کارکن ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ بی جے پی کامیاب ہو۔ ہم چاہتے ہیں ایک مرتبہ پھر نریندر مودی 23مئی کو نریندر مودی وزیر اعظم بنیں۔
راجستھان کے گورنر کلیان سنگھ کے خلاف الیکشن کمیشن کی شکایت کو راشٹر پتی بھون نے وزارت داخلہ کو بھیج دیا ہے۔ بتا دیں، کلیان سنگھ نے علی گڑھ میں بی جے پی کارکنوں سے بات چیت میں عوامی طور پر بی جے پی کو ووٹ دے کر جتانے اور نریندر مودی کو دوبارہ وزیر اعظم بنانے کی اپیل کی تھی۔ شکایت ملنےپر کمیشن نے صدر کو خط لکھا۔ اس معاملہمیں کانگریس کے ترجمان رنديپ سرجےوالا نے کہا تھا کہ بی جے پی کے لئے ووٹ مانگ کر کلیان سنگھ نے گورنر کے عہدے کے وقار کو مجروح کیاہے۔ ہم نے صدر سے ملنے کا وقت مانگا تھا، وہ غیر ملکی دورے پر تھے۔ آج واپس آ رہے ہیں۔ کانگریس کاوفد ان سے مل کر گورنر کالیان سنگھ کو عہدے سے برطرف کرنے کا مطالبہ کرےگا۔ انہوں نے(کلیان سنگھ)جوکہا ہے کہ اس کے بعد ایک منٹ کے لئے انہیں عہدہ پر رہنے کاحق نہیں ہے۔
بتا دیں، راجستھان کے گورنر کلیان سنگھ کے بیان کی شکایت کے بعد الیکشن کمیشن نے اس سلسلہ میںصدر رام ناتھ کووند کو پیر کی رات میںخط لکھا۔ دیر شام کمیشن کی میٹنگ میں اس مسئلہ پر تبادلہ خیال کے بعد صدر جمہوریہ کو خط بھیجا گیا۔ خط میں کلیان سنگھ کے بیان اور انتخابی ضابطہ اخلاق پر اسکے اثر کی مکمل تفصیل ہے۔
گورنر کے عہدے کے وقار کے مطابق کمیشن نے اس معاملے میں صدر سے ہی مناسب نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔ گورنر کلیان سنگھ کے بی جے پی کا کارکن ہونے، بی جے پی کو جتانے اور مودی کو دوبارہ وزیر اعظم بنانے کی بات عوامی طور پر کہنے سے ہنگامہ مچ گیا۔ راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوٹ نے خود انتخابی کمیشن سے اسکی شکایت کی۔کمیشن کی میٹنگ میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ کلیان سنگھ کے بیان سے انتخابی ضابطہ اخلاق کے جذبہ کو ٹھیس پہنچی ہے ۔ اس معاملے میں، صدر جمہوریہ کو ایک خط لکھاگیا اب راشٹر پتی بھون نے اس معاملہ میں وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے۔

 

https://kaumikhabrein.com