Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

کترینہ کیف نے ماں بننے میں رکاوٹ کی وجہ بتادی

ممبئی۔بھارتی باربی ڈول، کترینہ کیف نے جَلد ماں بننے سے متعلق خواہش کا اظہار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف حاملہ نہیں ہیں البتہ انہوں نے اپنے قریبی دوستوں کو اپنے اور وکی کوشل کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش سے متعلق بنائے گئے منصوبے سے آگاہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وکی اور کترینہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش میں کترینہ کیف کی آنے والی نئی فلم ’جی لے ذرا‘ رکاوٹ بن رہی ہے۔

اداکارہ کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ آج کل وہ معروف ہدایتکار فرحان اختر کی فلم ’جی لے زرا‘ میں کام کر رہی ہیں، وہ شوٹنگ میں مصروف ہیں۔کترینہ کیف کے مطابق فلم ’جی لے ذرا‘ کی شوٹنگ سے فارغ ہو کر وہ اپنی فیملی بنانے کی خواہش رکھتی ہیں۔واضح رہے کہ فلم ’جی لے ذرا‘ میں کترینہ کیف اداکارہ عالیہ بھٹ اور پریانکا چوپڑا کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔یاد رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی 2019ء کے دسمبر میں ہوئی تھی، اس جوڑی کے شادی کے بندھن میں بندھتے ہی اِن کے ہاں ننھے مہمان کی آمد سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں۔
فلم کی ہدایت کاری میں سب سے بڑا چیلنج کیا ہے؟ کنگنا رناوت نے بتادیا
ممبئی۔بھارتی اداکارہ اور فلمساز کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ ایک فلمی ہدایت کار کیلئے سب سے بڑا چیلنج کیا ہوتا ہے۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک امریکی ہدایت کار کی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ہدایت کار کو روزانہ کم از کم چار پانچ سو سوالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کنگنا رناوت نے بالی وڈ میں اداکاری کے بعد 2019 میں فلمسازی کے میدان میں قدم رکھا اور شوبز انڈسٹری کو ’مارنیکارنیکا: دی کوئین آف جھانسی‘ جیسی فلم دی۔

انہوں نے بتایا کہ ایک فلمی ہدایت کار کو روزانہ تمام ڈیپارٹمنٹ کیمرہ، آرٹ، اداکار، پروڈکشن، میک اپ اور ڈائریکشن کے مختلف سوالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کنگنا رناوت اپنی اگلی فلم ’ایمرجینسی‘ میں نظر آئیں گی جس میں وہ بھارت کی سابقہ وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کررہی ہیں۔