کانگریس گمراہ کرنے کی کوشش نہ کرے: اکھلیش
لکھنؤ(یواین آئی) بہوجن سماج پارٹی سپریمو مایاوتی نے ایس پی۔ بی ایس پی۔آر ایل ڈی اتحاد کے لئے یوپی میں 7 سیٹیں چھوڑنے پر کانگریس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا اتحاد کا کانگریس سے کوئی ناطہ نہیں ہے اور کانگریس اترپردیش کے تمام سیٹوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتار سکتی ہے۔بی ایس پی سپریمو نے پیر کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا’’ ہم اس بات کو صاف کردینا چاہتے ہیں کہ عام انتخابات میں اترپردیش سمیت ملک کے دیگر حصوں میں کانگریس کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ عوام کو کانگریس کی جانب سے وقتا فوقتا جاری کئے جانےوالے بیان سے کسی بھی قسم کا شبہ نہیں ہونا چاہئے۔سابق وزیر اعلی نے اپنے ایک دیگر ٹوئٹ میں لکھا’’کانگریس اترپردیش کے 80 پارلیمانی حلقوں پر اپنا امیدوار اتارنے کے لئے بالکل آزاد ہے۔ بی جے پی کو شکست دینے کے لئے بی ایس پی کافی ہے۔ اتحاد کے لئے 7 سیٹیں چھوڑ کر کانگریس کو کسی قسم کا شبہ نہیں پید ا کرنا چاہئے۔قابل ذکر ہے کہ مایاوتی کا یہ بیان کانگریس کے اس اعلان کےردعمل میں آیا ہے جس میں کانگریس کے ریاستی صدر راج ببر نے کل اعلان کیا تھا کہ یو پی میں اتحاد نے کانگریس کا احترام کرتے ہوئے دو سیٹیں چھوڑنے کااعلان کیا ہے ایسے میں کانگریس دوستی کی اسی کڑی کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے اترپردیش میں 7 سیٹوں پر اتحاد کے سامنے اپنے امیدوار میدان میں نہیں اتارے گی۔
دوسری جانب اترپردیش میں کانگریس کی جانب سے ایس پی۔ بی ایس پی۔ آر ایل ڈی اتحاد کے لئے سات سیٹیں چھوڑنے کے اعلان پر بی ایس پی سپریمو مایاوتی کے بعد اب ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کی تنقید کی ہے۔اکھلیش نے پیر کو اپنے ٹوئٹ میں کانگریس پر گمراہ کرنے کا الزام لگا ہے۔ انہوں نے لکھا’’ اترپردیش میں ایس پی۔ بی ایس پی۔ آر ایل ڈی کا اتحاد بی جےپی کو ہرانے کے لئے کافی ہے۔ کانگریس پارٹی کسی طرح کا کنفیوژن پیدا نہ کرے۔قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بی ایس پی سپریمو مایاوتی نے بھی ٹوئٹ کر کے کانگریس پر گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کانگریس ریاست کی 80 پارلیمانی سیٹوں پر اپنے امیدوار میدان میں اتارنے کے لیے بالکل آزاد ہے۔یو پی میں اتحاد میں شامل دونوں پارٹی کے سربراہوں کا ردعمل اس اعلان کے بعد آیا ہے جب کل کانگریس کے ریاستی صدر راج ببر نے میڈیا نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا ایس پی ۔بی ایس پی اتحاد نے کانگریس کا احترام کرتے ہوئے اس کے لئے دو سیٹیں چھوڑی ہیں ایسے میں دوستی کی اسی کڑی کو آگے بڑھاتے ہوئے کانگریس نے یوپی میں7 سیٹوں پر اتحاد کے سامنے اپنا امیدوار کھڑا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی