Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

کانگریسی نعرے ’ چوکی دار چور ہے ‘کی تشہیر پر پابندی

بی جے پی کی شکایت پر کمیشن کی کارروائی

نئی دہلی۔ کانگریسی نعرے ’ چوکی دار چور ہے ‘کی تشہیر پر الیکشن کمیشن نے پابندی لگا دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے کانگریس کے انتخابی نعرے چوکی دار چور ہے کی تشہیر پر روک لگا دی ہے۔ کمیشن نے بی جے پی کی شکایت پر اشتہار کے آڈیو اور ویڈیو کی نشریات پر پابندی لگائی ہے۔بی جے پی کی شکایت پر مدھیہ پردیش کی ریاست گیر میڈیا تصدیق کمیٹی نے مذکورہ اشتہار پر پابندی عائد کی ہے۔ریاست کے مشترکہ چیف الیکٹورل افسر راجیش کول نے اپنے حکم میں کہا کہ پارلیمنٹ انتخابات 2019کے تحتکانگریس کے ذریعے نشر کئے جا رہے اشتہار ’چوکی دار چور ہے‘ کو ریاستی میڈیا تصدیق کمیٹی نے گذشتہ14اپریل کو رد کر دیا ہے۔ لہذا اسکی تشہیر پر روک لگائی جائے۔
بی جے پی نے کمیشن سے اپنی شکایت میں کہا تھا کہ اس اشتہار میں چوکی دار کے خلاف نا زیبہ الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے اور چوکی دار سے مراد ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی ہیں۔ بی جے پی نے کہا کہ اس اشتہار میں ایک کاص فرد کو نشانے پر لیا گیا ہے بی جے پی نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں سپریم کورٹ نے صدر کانگریس راہل گاندھی کے خلاف داخل عرضٰ کو منظور کیا ہے۔بی جے پی ایم پی میناکشی لیکھی نے اس عرضی پر سپریم کورٹ نے راہل گاندھی کو 22اپریل تک جواب دینے کو کہا ہے۔
مدھیہ پردیش سے بی جے پی کے نائب صدر راجیش لناوت نے کہا کہ کانگریس کے صدر وزیر اعظم مودی کے خلاف جھوٹ اور غیر مہذب زبان کا استعمال کر رہے ہیں۔ گاندھی نے یہ الزام عائد کرنے کے لئے سپریمکورٹ کے حکم کو غلط طریقے سے پیش کیا ہے۔ ہم نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ جیسے الزام راہل گاندھی مودی پر لگا رہے ہیں عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلہ میں ایسا کچھ بھی نہیںکہا ہے۔

دوسری جانب کانگریس کی ریاستی میڈیا شاخ کی صدر شوبھا اوجھجا نے کہا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کے اس حکم کے خلاف اپیل کریں گے۔انہوںنے کہا کہ یہ افسوس ناک ہے کہ الیکشن کمیشننے پہلے اس اشتہار کو اپنی رضا مندی دی تھی لیکن بعد میں اس پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سلسلہ میں پارٹی کا ایک نمائندہ وفد الیکشن کمیشن کو عرض داشت سونپنے کی تیاری کر رہا ہے۔

 

http://www.kaumikhabrein.com