Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

Koraput: Prime Minister Narendra Modi addresses during 'Vijay Sankalp Samavesh', a public meeting ahead of the Lok Sabha elections at Jeypore, in Koraput district, Friday, March 29, 2019. (PTI Photo)(PTI3_29_2019_000046B)

چوکیدار چوکس ہے‘عوام نئے بھارت کیلئے ووٹ دیں

تلنگانہ اوراڑیسہ میں انتخابی جلسہ سے وزیراعظم کا خطاب
محبوب نگر۔کٹک۔. یواین آئی ) وزیراعظم نریندر مودی نیاپنی حکومت کی کامیابی کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ان کی حکومت نے کسانوں اور خواتین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے مشن شکتی کے ملک کی جانب سے کامیاب تجربہ کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے ملک میں لوک سبھا انتخابات کے اعلان کے بعد پہلی مرتبہ تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ 11اپریل کو آپ کسی ایم پی کو منتخب نہیں کریں گے یا وزیراعظم کو ووٹ نہیں دیں گے بلکہ آپ نئے ہندوستان کو ووٹ دیں گے جو تلنگانہ کی خواہشات کا عکاس ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی سلامتی میں بہتری ہوئی ہے۔کیونکہ بم دھماکے عملاً کشمیر کے صرف بعض حصوں تک ہی محدود ہوگئے ہیں۔

دوسرے حصوں میں کوئی دہشت گردانہ حملے نہیں ہوئے ہیں۔ مودی نے تلنگانہ کے عوام سے خواہش کی کہ وہ نئے بھارت کے لئے ووٹ دیں جس سے ریاست کے عوام کو بھی فائدہ ہو۔مودی نے کہا کہ ملک کے شہری بغیر کسی خوف کے آگے بڑھ رہے ہیں کیونکہ چوکیدار چوکس ہے ۔ انہوں نے گزشتہ سال بھاری اکثریت حاصل کرنے کے باوجود کابینہ کی تشکیل میں تاخیر پر تلنگانہ کے وزیراعلی چندر شیکھرراو پر شدید نکتہ چینی کی اور کہا کہ کسی نجومی کا ان پر اثر ہے ۔ وزیراعظم نے چندرشیکھرراو کو خاندانی اور خوشامد کی سیاست کا چہرہ قرار دیا۔ مودی نے کہا کہ ان پر حملوں اور بدکلامی کے باوجود وہ عوام کے آشیرواد کے سبب ترقی کے ایجنڈہ کو تیزی سے آگے بڑھارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے آشیرواد نے تمام طرح کے دباو کو برداشت کرنے کی طاقت انہیں دی ہے اسی لئے وہ فیصلہ ساز حکومت چلارہے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ گزشتہ پانچ برس کے دوران این ڈی اے نے خواتین کی سلامتی اور کسانوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ بنیادی سہولتوں کو فراہم کیا جارہا ہے۔
وزیراعظم نریندرمودی نے جمعہ کو اڈیشہ کی پسماندگی کے لیے ریاست کی نوین پٹنائک حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے لوگوں سے انتخابات میں اس حکومت کو ہٹا دینے کی اپیل کی ۔مسٹر مودی نے جمعہ کو اڈیشہ سے مشرقی ہند میں اپنی پہلی انتخابی مہم کی شروعات کرتے ہوئے یہاں سے نزدیک بانکابیجا میدان میں کہاکہ اڈیشہ معدنی وسائل ،جنگلات ،آبی وسائل ،مندروں اور سیاحت کے شعبے میں مالامال ہے لیکن پہلے کانگریس اور اب بی جے ڈی کی حکومت ریاست میں توقع کے مطابق ترقی نہیں دے سکی اوریہاں کےلوگوں کی امیدوں کو پوراکرنے میں ناکام رہی۔انھوں نے ایک مضبوط اور فیصلہ کن حکومت اور ریاست کی تیز رفتار ترقی کےلیے لوگوں سے مرکز اور ریاست دونوں میں بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل کی ۔وزیراعظم نے لوگوں سے پوچھا کہ آپ کو فیصلہ کن حکومت یانعرہ بازی والی حکومت یا مضبوط حکومت یاکمزور حکومت میں سے کس کی ضرورت ہے ۔ مسٹر مودی نے نوین پٹنائک حکومت پر طنز کرتے ہوئے اور انکا نام لیے بغیر کہاکہ ایک ایسی حکومت کیسے ریاست کی ترقی یقینی بناسکتی ہے جو بیٹیوں اور ماؤوں کو تحفظ فراہم نہیں کرسکتی ،ماؤنوازوں کے تشددپر قابونہیں پاسکتی اور جوحکومت کانکنی مافیاؤں کی حوصلہ افزائی کرتی ہو ،چٹ فنڈ گھپلے میں شامل ہو اور غریبوں کا پیسہ لوٹتی ہو۔

انھوں نے کہاکہ لوگوں کو دھوکہ دینے کےلیے کانگریس اور بی جےڈی دونوں کو سزاملنی چاہئے ۔ریاستی حکومت نےبھی لوگوں کو دھوکہ دیاہے اور تبدیلی کےلیے اسے ہرایااور ہٹایاجاناچاہئے ۔
مسٹر مودی نے ووٹروں سے مرکز اور اڈیشہ میں دونوں میں بی جے پی کو لانے کی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ ایک ڈبل انجن حکومت ہی اڈیشہ اور ملک میں ہمہ جہت ترقی دے سکتی ہے ۔انھوں نے کہاکہ چوکیدار(مسٹر مودی )ملک میں ڈیڑھ لاکھ ویلنس اسپتال قائم کرنے کا منصوبہ بنارہاہے لیکن ہیلتھ سیکٹر میں انتہائی پسماندہ اس ریاست میں غریب آدی واسی سہولیات سے مرحوم ہیں کیونکہ یہاں بی جے پی کی حکومت نہیں ہے ۔وزیراعظم نے ریاستی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہاکہ آیوشمان بھارت اسکیم کو پورے ملک میں نافذ کیاجارہاہے اب تک 70لاکھ کنبوں کو اس سے فائدہ ہوچکاہے لیکن اڈیشہ کا ایک بھی کنبہ اس اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھاسکاہے ۔انھوں نے کہاکہ اس سب کے لیے بی جے ڈی حکومت ذمہ دار ہے ۔میں ریاست سے اس اسکیم کو نافذ کرانے کےیے کہہ رہاہوں ۔لیکن وہ اسے نافذ کرنےکا ارادہ نہیں رکھتی ۔ مسٹر مودی نے کہاکہ ریاستی حکومت نے اسی طرح کا کھیل ریاست کےکسانوں کے ساتھ کھیلاہے ۔حکومت کو ریاست کےغریبوں اور کسانوں کی کوئی فکر نہیں ہے ۔پی ایم کسان یوجنا کے تحت ملک کے 12کروڑکسانوں کو 75000کروڑ روپئے کی امداد حاصل ہوگی لیکن اڈیشہ کاایک بھی کسان اس اسکیم کےتحت شامل نہیں ہے کیونکہ اڈیشہ کی حکومت اس کام میں رکاوٹ بن کر کھڑی ہے ۔انھوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کے پاس اسکیم کےتحت آنے والے کسانوں کی فہرست تیارکرنے کا وقت نہیں ہے ۔پی ایم کسان یوجنا کو توبھول ہی جائیے ،ریاستی حکومت کسانوں کی بہبودکے لیے شروع کی گئی اپنی اسکیموں کو بھی نافذ کرنے میں ناکام رہی ہے ۔