پھول بنی۔ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو اوڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک پر تنقید کی اور انہیں چیلنج کیا کہ وہ کاغذ کی مدد کے بغیر ریاست کے اضلاع اور ان کے ہیڈکوارٹر کے نام بتائیں۔
پھول بنی کے اسٹیڈیم میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ انہیں ذمہ داری پر فائز کسی پر تنقید یا بدنام کرنے کی عادت نہیں ہے لیکن اوڈیشہ کی موجودہ صورتحال دیکھ کر انہیں بہت دکھ ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوین پٹنائک کئی برسوں سے ریاست کے وزیر اعلیٰ رہے ہیں۔ میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ وہ بغیر کاغذ کے اضلاع اور اس کے ہیڈکوارٹر کے نام بتائیں۔ مسٹر پٹنائک پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جو اپنی ریاست کے اضلاع اور اس کے ہیڈکوارٹر کا نام تک نہیں بتا سکتے ، وہ یہاں کے لوگوں کی حالت زار کو کیسے سمجھ سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گجرات کے پاس سوائے نمک کے کچھ نہیں ہے ، پھر بھی وہ اوڈیشہ کے مقابلے ترقی میں بہت آگے ہے ، جو جنگلات اور معدنی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود اب بھی پسماندہ ہے اور جہاں لوگ اب بھی غربت کی مار کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ‘‘ہم ایک ایسا وزیر اعلیٰ چاہتے ہیں جو ریاست کے لوگوں سے جڑا ہو۔ اوڈیا کے فخر، ثقافت اور روایت کو سمجھتا ہے ۔
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بی جے پی کو پانچ سال تک اوڈیشہ کی خدمت کا موقع دیں، تاکہ ریاست کو ملک کی نمبر ایک ریاست کے طور پر ترقی دی جا سکے ۔ وزیر اعظم نے شری جگناتھ مندر کے خزانے کے ریکارڈ کو برقرار رکھنے میں ناکامی پر ریاستی حکومت پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا، تقریباً 70 سال پہلے قوانین بنائے گئے تھے کہ مندر کے خزانے کا ریکارڈ رکھا جائے گا۔ رتن بھنڈار کی آخری فہرست تقریباً 45 سال پہلے بنائی گئی تھی۔ مندر کا رتن بھنڈار پچھلے 40 برسالوں سے نہیں کھلا ہے اور جواہر کی دکان کی چابیاں پچھلے چھ برسوں سے غائب ہیں۔ ریاستی حکومت رتن بھنڈار کی چابیاں اپنے پاس نہیں رکھ سکی اور ایک ڈپلیکیٹ چابی لے کر آئی، جو گمشدہ چابی سے زیادہ سنگین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام کو یہ جاننے کا پورا حق ہے کہ چابیوں کا کیا ہوا اور چابیاں کس نے لیں اور ڈپلیکیٹ چابیاں کس نے تیار کیں۔ مسٹر مودی نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک کمیشن تشکیل دیا گیا تھا۔ کمیشن کی جانب سے رپورٹ پیش کرنے کے باوجود حکومت نے اسے پبلک نہیں کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کی ریاستی اکائی بار بار رتن بھنڈار کا مسئلہ اٹھا رہی ہے ، لیکن نوین پٹنائک حکومت بھاگ رہی ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ حکومت کی کیا مجبوری ہے اور بی جے ڈی حکومت کیوں چھپ رہی ہے ؟ انہوں نے یقین دلایا کہ ریاست میں بی جے پی کی حکومت آنے پر رتن بھنڈار کا مسئلہ اٹھایا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اوڈیشہ کو کندھمال ہلدی کے لئے جی آئی ٹیگ فراہم کیا ہے اور کندھمال میں ایک مسالحہ پارک قائم کیا جائے گا۔ بی جے ڈی قائدین پر قبائلیوں کی زمین چھیننے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی ریاست میں اقتدار میں آتی ہے تو وہ قبائلیوں کی زمین چھیننے والے لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کرے گی۔
المزيد من القصص
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی
ایس پی نےانتخابات سے قبل ہی شکست قبول کرلی: یوگی