بنگلور۔ (یو این آئی )آئی پی ایل ٹیبل میں آخری مقام پر موجود وراٹ کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلور بدھ کو اپنے گھریلو میدان پر کنگز الیون پنجاب کی میزبانی کرنے اترے گی جہاں اس کا واحد مقصد پلے آف کی آخری امیدوں کو برقرار رکھنا ہو گا۔بنگلور کا آئی پی ایل کے 12 ویں ایڈیشن میں بھی باقی سیزن کی طرح ہی حال رہا ہے اور وہ ٹیبل میں 10 میچوں میں تین جیت اور سات میچ ہارنے کے بعد 6 پوائنٹس لے کر آخری نمبر پر ہے ۔ اگرچہ اپنے گزشتہ میچ میں چنئی سپر کنگ کے خلاف ایک رن کی دلچسپ فتح کے بعد اس کی امیدیں بنی ہوئی ہیں
، لیکن اب مقابلے میں بنے رہنے کے لئے اسے اپنے تمام میچوں کو جیتنا ضروری ہو گیا ہے ۔وراٹ کی ٹیم اپنے گھریلو میدان پر بدھ کو پنجاب کی میزبانی کرے گی جو 10 میچوں میں پانچ جیت اور پانچ شکست کے بعد 10 پوائنٹس لے کر پانچویں نمبر پر ہے ۔ پنجاب کی حالت بھی اچھی نہیں ہے اور اس کی بھی پلے آف میں بنے رہنے کے لئے اپنے باقی میچوں کو جیتنا ضروری ہو گیا ہے ۔ پنجاب نے اپنا پچھلا میچ دہلی کیپٹلس سے پانچ وکٹ سے گنوایا تھا اور بنگلور کے گھریلو میدان پر اس کے لئے کنڈیشنز آسان نہیں ہوں گی۔اگرچہ روی چندرن اشون کی کپتانی میں پنجاب نے اتار چڑھاو کے باوجود بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اور توقع کی جا سکتی ہے کہ وہ بنگلور کو برابری کی ٹکر دے سکے گی۔ بنگلور کے پاس وراٹ، اے بی ڈی ولیرس، پارتھیو پٹیل، معین علی جیسے اچھے بلے باز ہیں۔ لیکن ٹیم نے گزشتہ میچوں میں بہترین بولنگ بھی کی ہے جو اس کی سب سے بڑی کمزوری رہی ہے ۔چنئی کے خلاف مہندر سنگھ دھونی کی ناقابل شکست 84 رنز کی دھادار اننگز کے باوجود بنگلور نے جس طرح ایک رن سے دلچسپ جیت درج کی تھی اس نے ٹیم کے حوصلے بلند کئے ہیں جو پنجاب کے لیے بھی اہم نشاندہی کرے گا۔ گیند بازوں میں ڈیل اسٹین کے آنے سے بنگلور اور بھی مضبوط ہوئی ہے جنہوں نے گزشتہ میچ میں کفایتی بولنگ کرتے ہوئے دو وکٹ نکالے تھے ۔ نودیپ سینی، امیش یادو، پون نیگی اور اسپنر یجویندر چہل ٹیم کے اہم بولر ہیں۔ بنگلور کے پاس جہاں زیادہ کچھ کھونے کے لئے اب نہیں بچا ہے وہیں پنجاب کی کوشش ہے کہ وہ سرفہرست چار میں جگہ بنا لے ۔ ایسے میں ٹیم جیت کے لیے زیادہ زور لگائے گی۔ پنجاب پر آخری میچ میں کوٹلہ میدان پر شکست سے دباؤ بڑھا ہے ، وہیں لوکیش راہل اور کرس گیل کے سوائے ٹیم کے باقی بلے باز مسلسل فلاپ ہو رہے ہیں جن سے مکمل دباؤ انہی کھلاڑیوں پر آ گیا ہے ۔دہلی کے خلاف اکیلے گیل نے ہی 69 رنز کی اننگز کھیلی تھی جو فکر کی بات ہے ، وہیں پنجاب کی بولنگ بھی اعلی سطحی نہیں لگ رہی ہے ۔ ٹیم کی کپتانی خود تجربہ کار آف اسپنر اشون کے ہاتھوں میں ہے ۔ اشون، سیم کیرن، محمد سمیع , وجوئن سے بنگلور کے خلاف بہترین بولنگ کی توقع رہے گی جس کے پاس نہ صرف وراٹ اور اے بی جیسے بلے باز ہیں بلکہ ٹیم موہالی میں ہوئے گزشتہ میچ میں پنجاب کو شکست بھی دے چکی ہے ۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی