Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

پرینکا کا سیاست میں داخلہ اچھی بات:یوگی

ایس پی بی ایس پی محاذ کو بھی بنایا تنقید کا نشانہ

 

لکھنؤ۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ پرینکا گاندھی کے سیاست میں داخلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انکے آنے سے بی جے پی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ایک تقریب کے دوران سی ایم نے کہا کہ 2017میں دو لڑکے ساتھ آئے تھے لیکن عوام نے انہیں خارج کر دیا۔ پرینکا کی گنگا یاترا پر تبصرہ کرتے ہوئے یوگی نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے۔ انہیں پی ایم مودی کا شکریہ ادا کرنا چاہیے جنکی وجہ سے واٹر وے شروع ہوا۔ ، اگر راہل، اکھلیش اور مایاوتی بھی جائیں تو مجھے خوشی ہوگی۔ رام مندر کے موضوع پر وزیر اعلیٰ نے ایک بار پھر کہا کہ یہ ہمارے لئے انتخابی موضوع نہیں ہے۔ایودھیا میں عوام کے جذبات کا پاس کی ا جانا چاہیے۔
یوگی نے دعویٰ کیا کہ پارلیمنٹ کے انتخابات میں بی جے پی ایک مرتبہ پھر اکثریت کے ساتتھ بر سر اقتدار آئے گی۔ انہوںنے کہا کہ یو پی میں ہمارا ہدف 74 پلس کا ہے۔ ہم گورکھپور، کیرانہ، امیٹھی اور اعظم گڑھ میں بھی فتح یاب ہوں گے۔بی جے پی کےلئے اس مرتبہ راہ آسان نہیں ہے۔ یوگی نے کہا کہ بی جے پی کے لئے اس مرتبہ الیکن میں کا میابی حاصل کرنا آسان ہے۔ایس پی بی ایس کے کارناموں کو سبھی جانتے ہیں۔ یوگی نے بی ایس پی ایس پی محاذ کو بھی نشانہ بنایا ۔ دیو بند سے ایس پی اور بی ایس پی محاذ کے انتخابی مہم کے آغاز پر انہوںنے کہا کہ دیو بند سے انتخابی مہم کے آغاز سے ظاہر ہے کہ انکی پالیسی اور ترجیحات کیا ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ 25مارچ کو نام واپسی کے بعد شکامبھری جائیں گے۔انکا شکمبھری جانا ایس پی بی ایس پی محاذ کے عظیم مھاذ کے بالکل بر عکس ہے۔