ممبئی۔ (یو این آئی )پرو کبڈی لیگ کے ساتویں ایڈیشن کیلئے پیر اور منگل کو یہاں ہوئی دو دن کی کھلاڑی نیلامی میں اس بار دو کھلاڑی ہی کروڑ پتی بن پائے جبکہ گزشتہ سیزن میں چھ کھلاڑی کروڑ پتی بنے تھے ۔پرو کبڈی کی نیلامی ہونے کے بعد ساتویں سیزن کیلئے 12 فرنچائزز ٹیموں نے کل 200 کھلاڑیوں کو خریدا۔ ساتویں سیزن کیلئے 173 گھریلو کھلاڑی اور 27 بین الاقوامی کھلاڑی پرو لیگ کا حصہ ہوں گے ۔ فرنچائزز ٹیموں نے کھلاڑیوں کو خریدنے کے لئے 50 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم خرچ کی۔
سدھارتھ دیسائی 1.45 کروڑ روپے کے ساتھ اس سیزن کے سب سے مہنگے کھلاڑی اور لیگ تاریخ کے دوسرے سب سے مہنگے کھلاڑی بنے ۔ گزشتہ سیزن میں ہریانہ اسٹیلرس نے مونو گویت کو 1.51 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔ اس بار نتن تومر 1.20 کروڑ روپے کے ساتھ دوسرے کروڑ پتی کھلاڑی رہے ۔ سدھارتھ کو تیلگو ٹائٹنس نے 1.45 کروڑ روپے کی بھاری قیمت پر خریدا جبکہ نتن تومر کو پنیري پلٹن نے 1.20 کروڑ میں خریدا۔ ریڈر منجیت بی کلاس میں سب سے زیادہ قیمت حاصل کرنے والے کھلاڑی رہے ۔ پنیري پلٹن نے منجیت کو 63 لاکھ روپے میں خریدا جبکہ دفاع مھندر سنگھ کو بنگلور بل نے کلاس بی میں 80 لاکھ روپے میں خریدا غیر ملکی کھلاڑیوں میں ایران کے محمد اسماعیل نبی بخش کو بنگال واریرز نے 77.75 لاکھ روپے میں خریدا اور وہ لیگ کے سب سے مہنگے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ۔ ایران کے ابو ذر کو تیلگو ٹائٹنس نے 75 لاکھ روپے میں خریدا جبکہ کوریا کے جانگ لی 40 لاکھ روپے میں تین بار کی چمپئن پٹنہ کیریبین کے حصے میں گئے ۔ اس بار سب سے زیادہ قیمت ملنے پر سدھارتھ دیسائی نے کہاکہ میں تو قیمت دیکھ کر خوشی سے اچھل ہی پڑا۔ میں معمولی پس منظر سے آتا ہوں اور میرے والد کسان ہیں ۔ میں جانتا ہوں کہ ایک کبڈی کھلاڑی بننا کتنا مشکل کام ہے ۔ میں تیلگو ٹائٹنس کا شکر یہ کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میری صلاحیتوں پر اعتماد کیا۔ میں اب پوری کوشش کروں گا کہ اپنی ٹیم کے لئے سو فیصد کارکردگی کروں۔ یو ممبا نے اس بار سدھارتھ کو رٹین نہیں کیا اور تیلگو ٹیم نے انہیں خرید لیا۔ سدھارتھ نے گزشتہ سیزن میں پرو لیگ میں اپنا ڈیبو کیا تھا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 218 ریڈ پوائنٹس کئے تھے ۔ ان کے کل پوائنٹس 221 رہے تھے ۔ ان کی اس متاثر کن کارکردگی نے ہی انہیں لیگ کی تاریخ کا دوسرا سب سے مہنگا کھلاڑی بنا دیالیگ میں کھلاڑیوں کو خریدنے میں اس بار 50 کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی گئی جو چھٹے سیزن کی نیلامی سے زیادہ تھی۔ لیکن کروڑ پتی کھلاڑیوں کی تعداد میں اس بار کمی آ گئی۔ پچھلی بار چھ کھلاڑی کروڑ پتی بنے تھے لیکن اس بار کروڑ پتی کھلاڑیوں کی تعداد گھٹ کر دو رہ گئی۔ زیادہ قیمت حاصل کرنے والے دیگر کھلاڑیوں میں راہل چودھری کو تامل تلاواس نے 94 لاکھ، مونو گویت کو یوپی یودھا نے 93 لاکھ اور سندیپ نروال کو یو ممبا نے 89 لاکھ روپے میں خریدا۔ پرشانت رائے 77 لاکھ روپے میں ہریانہ اسٹیلرس کے حصے میں گئے ۔ مھندر سنگھ کو بنگلور نے 80 لاکھ، سریندر ناڈا کو پٹنہ نے 77 لاکھ، پرویش بیسوال کو گجرات فارچیون جائنٹس نے 75 لاکھ، روندر کو دبنگ دہلی نے 60 لاکھ اور وشال بھاردواج کو تیلگو ٹیم نے 60 لاکھ روپے میں خریدا۔ یوپی نے گزشتہ سیزن کے اپنے کپتان رشانک دییواڈگا کو 61 لاکھ روپے اور سری کانت جادھو کو 68 لاکھ روپے میں رٹین کیا۔ منجیت کو پنیري پلٹن نے 63 لاکھ اور سرجیت کو 55 لاکھ، کے پرپجن کو بنگال واریرزنے 55.5 ملین اور امت ہڈا کو جے پور پنک پینتھرز نے 53 لاکھ روپے میں خریدا۔
المزيد من القصص
خواتین کے ریزرویشن جیسے قانون بنانے کے لیے مکمل اکثریت والی مضبوط حکومت ضروری: مودی
یوم اساتذہ پر ایجوکیشن اویئرنیس کمیٹی و ایم یو ایس نے اساتذہ کو اعزاز سے سرفراز کیا
علماء کے ہاتھوں رکھا گیا جامعہ حکیم الاسلام دیوبند کی جدید عمارت کا سنگ بنیاد