دبئی۔(یو این آئی ) آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ کی خفت کے ساتھ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اپنی46سالہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا بدترین ریکارڈ کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔یہ پاکستان کی ون ڈے کرکٹ کی 46سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے جب اسے اپنی 5میچوں کی ہوم سیریز میں کلین سویپ کا سامنا ہوا ہے ۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین یو اے ای میں ہونے والی ون ڈے سیریز میں سب سے کامیاب بلے باز آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ جبکہ کامیاب بولر این ایم کولٹر رہے ۔ بلے باز فنچ نے پانچ ون ڈے میچوں میں 112.75کی اوسط سے 451 رنز بنائے جس میں دو سنچریاں اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں ۔دوسرے نمبر پر پاکستانی بلے باز حارث سہیل رہے جنہوں نے پانچ ون ڈے میچوں میں72.75کی اوسط سے 291رنز بنائے جس میں دو سنچریاں شامل ہیں۔تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے عثمان خواجہ رہے جنہوں نے 54.40 کی اوسط سے 272رنز بنائے جس میں تین نصف سنچری شامل ہیں۔آسٹریلیا کے بولر کولٹر نے تین و ن ڈے میچوں میں 7وکٹیں حاصل کیں جبکہ زمپا نے پانچ ون ڈے میچوں میں سات وکٹیں حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔پاکستانی بولر عثمان شنواری نے تین میچ میں پانچ وکٹیں لیں ۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی