سری نگر، یکم اپریل (یو این آئی) ریجنل پاسپورٹ افسر سری نگر برج بھوشن ناگر نے کہا کہ وزارت امور خارجہ کی ہدایات کے مطابق پولیس پاسپورٹ ویری فیکیشن کے لئے درخواست دہندہ کے گھر جاسکتی ہے نہ ہی اس کو پولیس اسٹیشن طلب کرسکتی ہے۔مسٹر ناگر نے یو این آئی کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ وزارت امور خارجہ نے واضح احکامات جاری کرتے ہوئے جموں کشمیر کے دائریکٹر جنرل آف پولیس اور ایڈشینل ڈائریکٹر جنرل کو مطلع کیا ہے کہ پولیس پاسپورٹ ویری فیکیشن کے لئے درخوست دہندہ کے گھر جاسکتی ہے نہ ہی اسے پولیس اسٹیشن طلب کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا یہ ہدایات مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج نے خود جاری کی ہیں۔ پولیس پہلے درخواست دہندہ کے گھر اس لئے جاتی تھی کیونکہ اُس کو پاسپورٹ فارم پر دستخط کرنا پڑتا تھا لیکن سشما سوراج نے اس ضرورت کو منسوخ کیا ہے لہٰذا اب درخواست دہندگان کو کسی بھی فارم پر دستخط نہیں کرنا ہے۔ناگر نے کہا کہ اب مرکزی وزارت امور خارجہ کی ہدایات کے مطابق پولیس درخواست دہندہ کے گھر جاسکتی نہ ہی درخواست دہندہ کو پولیس اسٹیشن طلب کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی درخواست دہندہ کوکوئی معاملہ درپیش ہے تو وہ مجھے مل سکتا ہے یا میرے ساتھ پاسپورٹ آفس سری نگر کے فیس بک پیج کے ذریعے براہ راست رابطہ کرسکتا ہے۔ درخواست دہندگان کو پاسپورٹ فارموں پر اپنی تمام تفصیلات صحیح طریقے سے لکھنے کی تاکید کرتے ہوئے ناگر نے کہا اگر کسی درخواست دہندہ نے فارم پر حقائق ٹھیک نہیں لکھے تو اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اگر کسی درخواست دہندہ کے خلاف عدالت میں کوئی کیس ہو یا اس کے خلاف ایف آئی آر درج ہو تو فارم پر ان کے بارے میں لکھنا ضروری ہے بصورت دیگر اس کو حقائق چھپانے سے تعبیر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی درخواست دہندہ کے خلاف ایف آئی آر درج ہے لیکن پولیس اس کو کلین چٹ دے گا تو اس کے حق میں پاسپورٹ اجرا کیا جائے گا۔ناگر نے کہا اسی طرح اگر کوئی شخص حج یا عمرہ کے لئے جانا چاہتا ہے لیکن کورٹ میں اس کے خلاف کیس درج ہے تو وہ عدالت سے کچھ مخصوص مدت کے لئے نو آبجیکشن سرٹیفیکیٹ حاصل کرسکتا ہے اور ہم اس کو مختصر مدت کے لئے پاسپورٹ فراہم کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریجنل پاس پورٹ آفس سری نگر نے سال 2018 کے دوران زائد از پچاسی ہزار پاسپورٹس اجرا کئے جن میں سے پندرہ ہزار پا سپورٹ حج و عمرہ پر جانے والے زائرین کو فراہم کئے گئے۔
تتکال پاسپورٹ سروس سے ریاست کو محروم رکھے جانے کے حوالے سے ناگر نے کہا جموں کشمیر اور ناگالینڈ کو تتکال پاسپورٹ سروس سے مستثنیٰ رکھا گیا گیا ہے لیکن ہم یہاں مخصوص معاملوں میں جیسے میڈیکل ایمرجنسی یا کسی کھلاڑی کو بین الاقوامی سطح پر کھلینے جانا ہو ایسے کیسوں میں ایک سال کی مختصرمدت کے پاسپورٹ فوری طور پر اجرا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لداخ سے تعلق رکھنے والے کچھ بچوں کو سعودی عرب میں ایک سائنس پرجیکٹ پر انعام حاصل کرنے کے لئے مختصر مدتی پاسپورٹ اجرا کئے گئے۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی