Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

پارلیمنٹ الیکشن: کانگریس کے 21 امیدواروںکی دوسری فہرست جاری

نئی دہلی۔ کانگریس نے پارلیمنٹ انتخابات کے لئے امیدواروں کی دوسری فہرست آج جاری کر دی۔اس فہرست میں اتر پردیش کی 16اور مہاراشٹر کی 5سیٹیں شامل ہیں۔ اتر پردیش میں کانگریس کے ریاستی صدر اور بالی ووڈ اداکار راج ببر کو مراد آباد سے امیدوار بنایا گیا ہے جبکہ بی جے پی سے مستعفی ہو کر کانگریس کا دامن تھامنے والیساوتری بائی پھولے کو بہرائچ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ سنجے دت کی بہن پریہ دت کو ممبئی نارتھ سنٹرل سے امید وار بنایا گیا ہے۔اسکے علاوہ بی جے پی سے کانگریس میں شامل ہوئے نانا پٹولے کو ناگپور سے موجودہ ایم پی نتن گڈکری کے خلاف ٹکٹ دیا گیا ہے۔
اسکے علاوہ ممبئی جنوبی سے ملند دیوڑا، شولا پور سے سشیل شندے اور گڑھ چرولی سے نا دیو اسینڈی کو پارٹی نے موقع دیا ہے۔
اتر پردیش میں فر علی نقوی کو کھیری سے، نگینہ سے اوم وتی دیو، سیتا پور سے قیصر جہاں، مشرکھ سے منجری راہی، موہن لال گنج سے رما شنکر بھارگو، سلطان پور سے سنجے سنگھ، پرتاپ گڑھ سے رتنا سنگھ، کانپور سے شری پرکاش جیسوال، فتح پور سے راکیش سچان، سنت کبیر نگر سے پرویز خان، بانس گائوں کش سوربھ، لال گنج سے پنکج موہن سونکر، مرزا پور سے للیتیش پتی ترپاٹھی، اور رابرٹس گنج سے بھگوتی چودھری کو پارٹی نے ٹکٹ دیا ہے۔ کانگریس نے اس سے قبل اپنی پہلی فہرست جاری کی تھی جس میں اتر پردیش سے 7اور گجرات سے 4امیدواروںکے ناموںکا اعلان کیا تھا۔ اس میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی بھی شامل تھے۔ سونیا گاندھی رائے بریلی سے اور راہل گاندھی امیٹھی سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔