دیوبند۔ووٹنگ بیداری پروگرام کے تحت ضلع کے مختلف اسکولوں میں پینٹنگ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ وطالبات نے کینواس پر خوبصورت تصویریں اور پیغامات لکھ کر ووٹر کو اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کے لئے بیدار کیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے دن اسلامیہ انٹر کالج میں منعقدہ پینٹنگ مقابلہ میں طلبہ وطالبات نے تصویروں کے ذریعہ صد فیصد ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔
مقابلہ میں گل شمع نے اول، بشریٰ نے دوسرا اور فاطمہ نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ کالج کے پرنسپل ارشد زماں نے ووٹ ڈالنے کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل ہمارے ملک کا سب سے بڑا تہوار ہے، اس میں ہمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے اپنے ووٹ کا صحیح طریقہ سے استعمال کرنا چاہئے۔
اس موقع پر محمد ظہیر الدین، سنجے شرما، محمد اکرم، فیضان الٰہی، یامین خان، ریحان احمد، نہال احمد، ممتاز احمد وغیرہ موجود رہے۔ وہیں دوسری جانب شری رام کرشن یوگاشرم انٹر کالج میں بھی نقش ونگاری مقابلہ کا انعقاد کرکے صد فیصد ووٹنگ کرنے کے لئے لوگوں کو بیدار کیا گیا۔ پروگرام میں طلبہ وطالبات نے خوبصورت اور دلکش پوسٹر بناکر اپنی ہنر مندی کا ثبوت پیش کیا۔
اس مقابلہ میں درجہ 9 کی طالبہ کاجل اول، درجہ گیارہ کی امیتا دوسرے اور درجہ بارہ کی بھارتی تیسرے مقام پر رہی۔ مقابلہ میں گل شمع نے اول، بشریٰ نے دوسرا اور فاطمہ نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ کالج کے پرنسپل ارشد زماں نے ووٹ ڈالنے کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل ہمارے ملک کا سب سے بڑا تہوار ہے، اس میں ہمیں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے اپنے ووٹ کا صحیح طریقہ سے استعمال کرنا چاہئے۔
اس موقع پر محمد ظہیر الدین، سنجے شرما، محمد اکرم، فیضان الٰہی، یامین خان، ریحان احمد، نہال احمد، ممتاز احمد وغیرہ موجود رہے۔کالج کے پرنسپل ارون گوئل اور منیجر دھرم پال مہاجن نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی