Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

وزیر اعظم نے ایک ہفتہ طویل پروگرام ‘سنکلپ سپتاہ’ کا آغاز کیا

نئی دہلی۔ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں ‘سنکلپ سپتاہ’ کے نام سے ملک میں خواہش مند بلاکس کے لیے ایک ہفتہ طویل پروگرام کا آغاز کیا۔ انہوں نے اسپائریشنل بلاکس پروگرام پورٹل کا بھی آغاز کیا اور اس موقع پر لگائی گئی نمائش کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بلاک سطح کے تین افسران سے بھی بات چیت کی۔


باہیری ، بریلی(اتر پردیش ) سے تعلق رکھنے والی اسکول ٹیچر محترمہ رنجنا اگروال سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اپنے بلاک میں منعقدہ چنتن شیویروں سے سب سے زیادہ اثر انگیز خیال کے بارے میں پوچھا۔ محترمہ رنجنا اگروال نے بلاک کے ہمہ جہت ترقیاتی پروگرام کا تذکرہ کرتے ہوئے سرکاری اسکیموں کو ایک عوامی تحریک میں تبدیل کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ایک ہی پلیٹ فارم پر آنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔وزیراعظم نے اسکولوں کے تعلیمی نتائج کو بہتر بنانے کے لیے نافذکردہ تبدیلیوں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ محترمہ اگروال نے روایتی تدریسی طریقوں کی بجائے ایکٹیویٹی پر مبنی ہنر اور علم حاصل کرنے کے انتخاب کا ذکر کیا اور بال سبھا، موسیقی کے اسباق، کھیل اور جسمانی تربیت وغیرہ کے انعقاد کی مثالیں دیں۔ انہوں نے تعلیم کے معیار کو بہتر بنا نے کے لیے اسمارٹ کلاس رومز اور ٹیکنالوجی کے استعمال کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے اپنے ضلع کے تمام اسکولوں میں اسمارٹ کلاس رومز کی دستیابی
کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستا ن کی بنیادی شرطوں میں سے ایک بچوں کی معیاری تعلیم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اساتذہ کی لگن اور شمولیت سے کافی متاثر ہیں۔ یہ ‘سمرپن سے سدھی’ کا راستہ ہے ۔ڈاکٹر ساجد احمد ( ویٹرنری، اسسٹنٹ سرجن مانکوٹ، پونچھ، جموں و کشمیر ) نے نقل مکانی کرنے والے جانوروں اور ان کے پالنے والے قبائلی لوگوں کے مسائل کی وضاحت کی اور نقل مکانی کے دوران مسائل اور نقصانات کو محدود کرنے کے طریقوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے وزیراعظم کو اپنے ذاتی تجربات بھی بتائے ۔ وزیر اعظم نے کلاس روم کے علم اور زمینی تجربے میں فرق کے بارے میں پوچھا۔ ڈاکٹر ساجد نے ان مضبوط مقامی نسلوں کے بارے میں بتایا جنہیں کلاس روم میں نظر انداز کر دیا گیا تھا۔ وزیراعظم کو پاؤں اور منہ کی بیماری کے لیے ویکسینیشن مہم کے بارے میں بتایا گیا اور انہیں علاقے میں بڑے پیمانے پر ویکسین کے استعمال کے بارے میں بتایا گیا۔ وزیر اعظم نے علاقے کے گوجروں کے ساتھ اپنی قربت کا اظہار کیا کیونکہ وہ انہیں ہمیشہ کچھ (گجرات ) کے باشندوں کی یاد دلاتے تھے ۔ مسٹر مودی نے میگھالیہ کے ریسوبل پورہ ، این جی ایچ (گارو ریجن) کے جونیئر رورل ڈولپمنٹ افسر میکینچرڈ چودھری مومن کے ساتھ بات چیت کے دوران علاقے میں انتہائی موسمی حالات کی وجہ سے درپیش مشکلات کے حل کے بارے میں دریافت کیا۔ مسٹر مومن نے ضروری سامان کے ذخیرہ کرنے اور پیش رفت کی نگرانی کے لیے ایک ٹیم بنانے کے ابتدائی احکامات جاری کرنے کا ذکر کیا۔ رہن سہن کو بہتر بنانے کے لیے پی ایم گرامین آواس یوجنا میں علاقائی ڈیزائن اور مالکان کی طرف سے چلنے والی تعمیرات کو متعارف کرانے سے پیداوار کے معیار میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں وزیر اعظم کے استفسار پر مسٹر مومن نے اثبات میں جواب دیا۔