Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

وزنائیکی،کیز اورکولنز پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں

وزنائیکی،کیز اورکولنز پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں

چارلسٹن۔ (یو این آئی ) ڈنمارک کی نامور ٹینس ا سٹار کیرولین وزنائیکی، امریکا کی میڈیسن کیز اور امریکا کی ہی روز کولنز اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خاتون سنگلز پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔

جمعرات کو امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے خاتون سنگلز راؤنڈ 32 میچ میں کیرولین وزنائیکی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جرمنی کی لاؤرا سیجیمونڈ کوا سٹریٹ سیٹ میں 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔امریکن کھلاڑی میڈیسن کیز نے سخت مقابلے کے بعد جرمنی کی ٹاٹجانا ماریا کو شکست دیکر ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ انکی فتح کا ا سکور 7-6(7-5)، 4-6 اور 6-4 تھا۔ ایک اور میچ میں امریکا کی روز کولنز نے ہسپانوی حریف کھلاڑی علیوینا بولسووا کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 6-3 اور 7-6 (7-2) سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سلوانیہ کی اینڈریجا اور انکی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس ہراڈیکا چارلسٹن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ خاتون ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں ۔انہوں نے ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں کیچنوک اور نادیا پر مشتمل یوکرائن کی جوڑی کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ جمعرات کو امریکا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے خاتون ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں سلوانیہ کی اینڈریجا اور انکی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار لوئس ہراڈیکا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیچنوک اور نادیا پر مشتمل یوکرائن کی جوڑی کو ا سٹریٹ سیٹ میں 6-3 اور 6-2 سے ہرا کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔