چنئی ۔کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر مالیات پی چدمبرم نے پارٹی کی جانب سے اعلان کردہ ’نیائے‘ منصوبہ کے بارے میں 27 مارچ کو تفصیلی جانکاری دی۔ چنئی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چدمبرم نے کم از کم آمدنی گارنٹی منصوبہ کو ملک کی ترقی میں انقلابی قدم قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’اس منصوبہ کو نافذ کرنے کے بعد 5 کروڑ خاندانوں کو فائدہ ملے گا۔ ہم لوگ ملک کی 20 فیصد غریب عوام کو اس منصوبہ کے تحت فائدہ پہنچائیں گے جس کے تحت تقریباً 25 کروڑ لوگوں کو فائدہ ہوگا۔‘‘سابق مرکزی وزیر مالیات نے کہا کہ ہندوستان کے پاس اس منصوبہ کو نافذ کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’ماہرین کا ایک پینل اس منصوبہ کی شکل و شباہت تیار کرے گا اور اس پروجیکٹ کے تعلق سے ماہرین معیشت سے بھی ضروری مشورہ کیا گیا ہے۔‘‘ چدمبرم نے مزید کہا کہ ’’اس منصوبہ کو مرحلہ وار طریقے سے پورے ملک میں نافذ کیا جائے۔ کانگریس کی حکومت نے 1991 میں جو لبرلائزیشن کیا اس کی وجہ سے آج یہ حالات بنے ہیں کہ اس طرح کا منصوبہ نافذ کیا جا سکے۔‘‘’نیائے‘ کے بارے میں تفصیل سےبتاے ہوئے چدمبرم نے کہا کہ ’’اس منصوبہ کے تحت ہر مہینے ایک فیملی کو 6000 روپے ماہانہ یعنی 72 ہزار روپے سالانہ دیا جائے گا۔ ہندوستان کی جی ڈی پی لگاتار بڑھ رہی ہے اور آئندہ پانچ سال میں اس کے دوگنا ہونے کا امکان ہے۔ ایسے میں اس منصوبہ کو پورا کرنا ممکن ہے۔‘‘ چدمبرم نے بتایا کہ 2019 سے 2024 تک ہندوستان کی جی ڈی پی 200 سے 400 لاکھ کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ ’نیائے‘ منصوبہ نافذ کرنے سے ہندوستان کی جی ڈی پی کا ڈیڑھ فیصد خرچ آئے گا۔اس دوران وزیر مالیات ارون جیٹلی کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے چدمبرم نے کہا کہ ’’میں صرف وزیر مالیات سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ ملک کے نچلے طبقہ سے آنے والے لوگوں کے لیے ’نیائے‘ یعنی کم از کم آمدنی گارنٹی کی حمایت کرتے ہیں یا نہیں۔ پہلے وہ میرے سوال کا جواب دیں، اس کے بعد میں ان کے سوال کا جواب دوں گا۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ ارون جیٹلی نے اس منصوبہ کو سرکاری خزانے پر بڑا بوجھ اور ناقابل عمل بتایا تھا۔انھوں نے مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے آگے کہا کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کو بی جے پی نے ترقی کے لیے انقلابی قدم بتایا تھا۔ لیکن اس ملک کے عوام بی جے پی کو ترقی کی رفتار کو پیچھے لے جانے، لوگوں کو نقلی خواب دکھانے اور انھیں توڑنے کے لیے یاد کرے گی۔غور طلب ہے کہ اس سے قبل پیر کے روز کانگریس صدر راہل گاندھی نے اعلان کیا تھا کہ اگر کانگریس کی حکومت مرکز میں برسراقتدار ہوتی ہے تو وہ ملک کے سب سے غریب لوگوں کے اکاؤنٹ میں 72 ہزار روپے سالانہ کی رقم بھیجیں گے۔ منگل کو اس منصوبہ کے بارے میں ایک اور انکشاف کرتے ہوئے کانگریس لیڈر رندیپ سرجے والا نے کہا تھا کہ یہ رقم گھر کی خواتین کے اکاؤنٹ میں جائے گی۔ Tags: chudam baram Continue Reading Previous پرینکا گاندھی کا امیٹھی میں روڈ شوNext وقت رہتے گلوکومہ کے علاج سے بچائی جاسکتی ہے آنکھ کی روشنی جواب دیں جواب منسوخ کریںآپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہےتبصرہ * نام * ای میل * ویب سائٹ المزيد من القصص political تازہ ترین خبر سياسي سیاسی قومی پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی 11 مئی, 2024 edit.kkb 1 min read political اپنا صوبہ تازہ ترین خبر سياسي قومی لکھنؤ کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی 7 مئی, 2024 edit.kkb 1 min read political تازہ ترین خبر سياسي سیاسی قومی کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی 7 مئی, 2024 edit.kkb
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی