Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

نجی زمرہ میں مکمل تنخواہ پر پنشن کی راہ ہموار

 ای پی ایف او کی پٹیشن سپریم کورٹ سے خارج

نئی دہلی۔ نجی زمرہ میں مکمل تنخواہ پر پنشن طے ہونے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ ملازمین مستقبل فنڈ ادارے (ای پی ایف او) نے ملازمین کی سبکدوشی کے وقت آخری تنخواہ پر پنشن طے کرنے کے کیرل ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف خصوصی لیو پٹیشن داخل کی تھی جسے سپریمکورٹ نے آج خارج کر دیا۔

عدالت عظمیٰ کے اس فیصلہ سے نجی زمرے کی کمپنیوں سے رٹائر ہونے والے ملازمین کو زیادہ پنشن ملنے کا راستہ صاف ہو گیا ہے۔
کیرل ہائی کورٹ نے ستمبر 2014 کے فیصلے میںزیادہ سے زیادہ 15 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر ہی پنشن کے حساب کا قانون ختم کر دیا تھا۔ساتھ ہی آخری سال کی اوسط ماہانہ تنخواہ کی بنیاد پر، پنشن طے کرنے کا پرانا قانون بحال کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ای پی ایف او ​​نے سپریم کورٹ میں کیرل ہائی کورٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔ لیکن سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو بحال رکھا۔ اس نے کہا کہ ای پی ایف او ​​کی اپیل میں کوئی میرٹنہیں ہے۔
مرکز نے 1995 میں ملازم پنشناسکیم کا تعارف کرایا تھا۔ اس کے تحت پنشن اسکیم میں ملازمین کی شراکت کے علاوہ، تنخواہ کا 8.33 فیصد حصہ امپلائر کودینا تھا۔ لیکن امپلائر کی شراکت کی حد زیادہ سے زیادہ 6500 روپیہ سالانہ کی بنیاد پر 8.33٪ فیصدمقرر کی گئی تھی۔ مارچ 1996 میں، حکومت نے اس ضابطہ میںترمیم کی اور امپلائر اورملازم کو اعتراض نہ ہونے کی صورت میں، پنشن کی شراکت پوری تنخواہ کا 8.33 فیصدکر دیا۔
یکم ستمبر، 2014 کو، ای پیپ ایف او​​نے قانون میں ترمیم کرتے ہوئے 8.33 فیصد کی شراکت کے لئے 15 ہزار کی حد مقرر کر دی۔ اس کے ساتھ ہی یہکہا گیا تھا کہ مکمل تنخواہ پر پنشن کے خواہش مند افراد کی اوسط تنخواہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران موصول ہونے والے تنخواہ کی بنیاد پر طےہوگی۔ تاہم، اس قانون کی وجہ سے، کچھ ملازمین کوپنشن میں نقصان ہو گیا کیونکہ گذشتہ قانون کے تحت پنشن ایک برس کی اوسط تنخواہ کی بنیاد پر طے کی جاتی تھی۔
کیرل ہائی کورٹ نے اس ترمیم پر پابندی عائد کی اور پرانے قانون کو بحال کردیا۔ اکتوبر 2016 میں، سپریم کورٹ نے ای پی ایف او کو ہدایت کی کہ ملازمین کو مکمل تنخواہ کی بنیاد پر پنشن فراہم کرے۔ اب سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ راستہ صاف ہو گیا ہے۔

http://www.kaumikhabrein.com