Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

میں نے ڈھانچہ توڑا مندر تعمیر میں بھی مدد کروں گی

بابری مسجد پر سادھوی پرگیا کا بیان

نئی دہلی۔ میں نے ڈھانچہ توڑا مندر تعمیر میں بھی مدد کروں گی۔ ممبئی میں دہشت گرد حملوں کے شہید ہیمنت کرکرے کے خلاف زہر اگلنےکے بعد سادھوی پرگیا ٹھاکر نے اس بار بابری مسجد پر متنازعہ بیان دیا ہے۔بھوپال سےبی جے پی امیدوار نے متنازعہ بیانات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بابریمسجد پر بیان دیا ہے۔

نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے اعتراف کیا کہ ’ہاں، میں ایودھیا گئی تھی۔ میں نے کل بھی یہ کہا تھا میں منع نہیں کر رہی ہوں۔ میں نے ڈھانچہ توڑا تھا۔ میں وہاںجاکر رام مندر کی تعمیر میں بھی مدد کروں گی۔

کوئی ہمیں ایسا کرکنے سے نہیں روک سکتا۔ رام راشٹر ہیں، راشٹر رام ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ سادھوی نے یہی بیان ہفتے کو بھی دیا تھا اور اسی بیان کو آج بھی دہراکر انتخابی ماحول کو زہر آلود کرنے کی کوشش کی ہے۔
گذشتہ روز سادھوی نے کہا تھا کہ وہ بابری مسجد کے اوپر چڑھ گئی اور اسے منہدم کر دیا۔

انہوںنے کہا کہ رام مندر ضرور بنے گا اور ایک شاندار بندر بنے گا۔ جب ان سے دریافت کیا گیا کہ وہ مدت بتا سکتی ہیں تو انہوںنے کہا کہ ’ہم مندر وہیں بنائیں گے، آخر کار ، ہم ڈھانچے کو منہدم کرنے گئے تھے۔‘ بابری مسجد کو منہدم کرکنے میں اپنے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ’ میں ڈھانچے پر چڑھ کر اسے توڑ دیا۔ مجھے بہت فخر ہے کہ بھگوان نے مجھے ایسا کرنے کا موقع اور قوت دی اور میں نے اسے کر دیا۔ اب ہم وہیں رامن مندر بنائیں گے۔‘
سادھوی کے اس بیان کے چند گھنٹوں بعد ہی الیکشن کمیشن نے انہیں دوسرا نوٹس تھما دیا۔ مدھیہ پردیش کے چیف الیکٹورل افسر نے راجیش رائو کہا کہ ’سادھوی پرگیا ٹھاکر کے ذریعے رام مندر بابری مسجد انہدام کے تعلق سے ایک ٹیلی وژن چینل کو دئے گئے بیانکا نوٹس لیتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

 

http://www.kaumikhabrein.com