چندرابابو نے ای وی ایمس کی کام کرنے کے طریقہ کا ر پر سوال اٹھائے
نئی دہلی۔ (یواین آئی )آندھرا پردیش کے وزیراعلی و تلگودیشم کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے آج قومی دارالحکومت نئی دہلی میں الیکشن کمیشن سے ملاقات کرتے ہوئے ای وی ایمس کے مناسب طورپر کام نہ کرنے کی شکایت کی۔ان کے ساتھ پارٹی کے اہم لیڈران بھی تھے۔بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چندرابابونائیڈو نے وی وی پیاٹس کی گنتی کے معاملہ پر کمیشن کے موقف پر شدید نکتہ چینی کی ۔انہوں نے کہاکہ وی وی پیاٹس کی گنتی کے لئے چھ دن درکارہونے کا کمیشن نے دعوی کیا ہے جو نامناسب ہے ۔اگر رائے دہی بیالٹ پیپر سے بھی کی گئی تو اس کی گنتی کے لئے چھ دن درکار نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملہ پر ہم خیال جماعتوں کے ساتھ مل کر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور کل اس تعلق سے دہلی میں ہی اہم جماعتوں کے لیڈروں کے ساتھ ان کی ملاقات ہوگی۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی